صومالی دارالحکومت تین کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، 27 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:10 AM | عالمی خبریں |

موغادیشو 11نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) صومالیہ کے دارالحکومت میں جمعے کے روز تین کار بم دھماکوں اور فائرنگ سے کم ازکم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین اور صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں 4 حملہ آور بھی ہلاک ہو ئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔تینوں دھماکے تین منٹ کے اندر ہوئے، جن کا ہدف موغادیشو کا ایک ہوٹل صحفی اور اس کے اردگرد کا علاقہ تھا۔ فوجداری مقدمات کی تفتیش کرنے والے پولیس کے شعبے کا ہیڈکوارٹرز سی آئی ڈی بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔ایمبولینس سروس کے سربراہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کی کمپنی نے 45 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔صومالیہ کے سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی فائرنگ کا جواب دیا۔چار حملہ آور ہوٹل کی چھت پر چڑھ کر لوگوں پر گولیاں برسانے لگے۔ سیکیورٹی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاروں حملہ آوروں کو ہلا ک کر کے ہوٹل میں ٹہرے ہوئے درجنوں افراد کی جانیں بچائیں۔القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ الشباب نے، جو گزشتہ 10 سال سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ہوٹل کے اندر موجود ایک عینی شاہد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کی شدت سے عمارت کے سامنے کا حصہ تباہ ہو گیا اور کھڑکیاں اڑ گئیں۔ایک سابق قانون ساز عبدی بیری جبریل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد راہگیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو عورتیں اور ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔