حکومت کے سافٹ ویئرز کے ٹمپلیٹ کنڑا میں تیار کئے جائیں گے: وزیر اعلیٰ بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2022, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلوروو ، 19؍مئی (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے بتایا کہ حکومت کے متعلق سافٹ ویئرز میں ٹمپلیٹ کنڑا زبان میں رہنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ یہاں محکمہ انتظامیہ سدھار وعملہ (ای +انتظامیہ) کی جانب سے کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد  کیا ۔ کنڑا اسکیم کو قوم کے نام منسوب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ جانکاری دی۔

انہو ں نے کہا کہ تمام کنڑیگاؤں کے تعاون سے کنڑا زبان کی ترقی کی جائے گی اور آنے والی نسل کی سہولت کی خاطر ہر ایک زاویہ سے کنڑا زبان کی ترقی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ جدید دور میں ٹکنالوجی کے ساتھ زبان کی ترقی ضروری ہے اور صرف ٹکنالوجی کے ذریعہ کنڑا زبان کی ترقی ممکن ہے،اس لئے اب حکومت کے تمام سافٹ ویئر میں ہر ایک جانکاری کنڑا میں حاصل ہوگی۔

اس موقع پر کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر ٹی ایس ناگا بھرنا، وزیر اعلیٰ صلاح کار برائے ای۔ انتظامیہ بیلور سدرشن ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...