کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2024, 1:33 AM | ساحلی خبریں |

کاروار 21/ اپریل (ایس او نیوز) چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے جملہ چھ  لوگوں کی المناک موت واقع ہوگئی۔ واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   ہبلی کے ایشور نگر  ا ور ان ہی کے خاندان کے  بنگلور میں رہائش پذیرلوگوں کا ایک گروپ   گرمیوں کی پکنک منانے اکوڈا میں واقع کالی ندی کی سیر کو  پہنچا تھا۔  خاندان کے آٹھ افراد  ندی  کنارے پانی سے کھیل رہے تھے کہ ایک بچی  پانی میں گر گئی اور غرق ہونے لگی۔ بچی  کو بچانے کی دل دہلا دینے والی کوشش میں، ایک ایک کر کے، خاندان کے  پانچ  افراد کالی ندی میں اُترتے چلے گئے اور  بدقسمتی سے سبھی   غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون

بتایا گیا ہے کہ بینگلور میں مقیم لوگ ہبلی میں اپنے رشتہ دار کے ہاں پہنچ کر اُن کے ساتھ پکنک منانے  ڈانڈیلی کے قریب واقع جوئیڈا تعلقہ کے اکوڈا پہنچنے کا پروگرام بنایاتھا ، مگر یہ تفریح  جان لیوا ثابت ہوئی اور خوشی کا ماحول سوگ میں  تبدیل ہوگیا۔

مرنے والوں کی شناخت ہبلی کے رہنے والے  نذیر احمد چمن صاب (40)،ان کی بیٹی  الفیہ (10) اور  موہین  (6)،نذیر  کی بہن ریشما    توفیق احمد(38)،ریشما  کے بچےاِفراء احمد   (15) اور عابد احمد (12) کے طور پر کی گئی ہے۔ خاندان کی دو خواتین  جو ندی میں نہیں اُتریں تھیں، وہ محفوظ رہ گئیں۔

واقعے کے بعد ڈانڈیلی  مضافاتی  پولیس موقع پر پہنچی اور تمام چھ لاشوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے  بازیافت کرایا۔  لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈانڈیلی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ڈنڈیلی مضافاتی پولیس  تھانہ  میں معاملہ درج کیا  گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔