لوک سبھا کے شمالی کینرا سے بی جےپی  امیدوار کافیصلہ ہوچکا ہے: وشویشور ہیگڈے کاگیری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2024, 12:53 AM | ساحلی خبریں |

سرسی  :17؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر شمالی کینرا حلقہ سے بی جےپی کا امیدوار کون ہوگا ہماری پارٹی کے لیڈران فیصلہ لےچکےہیں، بہت جلد اس کا اعلان کریں گے۔شمالی کینرا سے لوک سبھا ٹکٹ کے خواہش مند ، ودھان سبھا کے سابق اسپیکر وشویشورہیگڈے کاگیری نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

سرسی میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے کاگیری نےکہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی لیڈران کی طرف سے دی گئی  ہدایات پر اترکنڑا لوک سبھا حلقہ میں اپنی سرگرمیوں کو انجام دے رہاہوں۔ روزانہ حلقہ بھر کا سفر کرتارہتاہوں ، شمالی کینرا سے بی جےپی امیدوار کی جیت یقینی ہونےکی بات کہی۔ کاگیری نے کہاکہ پارٹی لیڈران کی ہدایات پر ہی حلقہ کا دورہ کرتےہوئے پارٹی کو بنیادی سطح سے منظم کررہاہوں۔ پارٹی کے لئے کام کررہاہوں۔جب ایم پی اننت کمارہیگڈےچار برسوں کے بعد عوامی سطح پر سرگرم نظر آنے پر پوچھے گئے سوال پر کاگیری نے بڑی چالاکی سے جواب دیتےہوئےبس اتنا کہاکہ  پچھلے کئی برسوں سے منتخب ہونے والے ہمارے ایم پی اننت کمارہیگڈے کیسے ہیں، کیا کرتے ہیں سب کچھ حلقہ کے عوام اچھی طرح جانتےہیں ، اس تعلق سے میں کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ اننت کمارکے بیان پر کوئی ، کچھ بھی کہے لیکن میرا کوئی ردعمل نہیں ہے۔ اگلے لوک سبھا کاٹکٹ کاگیری کو ہی دئیے جانے کےمتعلق جاری بحث کے دوران کاگیری کا یہ بیان عوام کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ ایم پی کے خلاف کچھ نہ کہتے ہوئے ، ان کی بیان بازی سے دور ی برتی ہے۔ کیا کاگیری اپنی سیاسی چالاکی سے آخری مرحلے میں ٹکٹ حاصل کرپائیں گے دیکھنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔