سرسی:جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنےو الے 14افراد کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2024, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :11؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) جعلی مارکس کارڈ تیارکرکے، اسی کو اصلی بتاتے ہوئے فریب سے دیہی پوسٹ ملازم کا عہدے پر منتخب ہونے والے 14افراد کے خلاف پوسٹ آفیسر منجوناتھ رامپا دوڈمنی نے نیو مارکیٹ پولس تھانہ میں شکایت درج کی ہے۔

دھوکہ دہی سے ملازمت حاصل کرنےوالوں کی شناخت گرومٹکل ضلع یادگیری کے موہن رُکّا نایک(24)، گوکاک ضلع بیلگام کے ہنومنت بھیمپا مدیہلی (21)، مگھل کھوڈ ، رائے باگ ضلع بیلگام کے وٹھل بسپا ہوسور(31)، گوکاک کے دُنڈپا رامپا آشیروٹی(23)، روی مہادیوپا دڈّی(26)،چنداپور ضلع کلبرگی کے شرن کمار موتی لال(26)، نڈگونڈی ،بسون باگیواڑی ضلع وجئے پورا کے سریش شیوپا کُڈگی (28)، سچن ماروتی بھجنتری (27)،آکاش شری نواس بھجنتری(26)، ستیش موتی لال پوار(31)،انکلگی ، ضلع وجئےپورا کے موہن نام دیو چوان (31)،تکوٹا، وجئے پورا کے دلیپ دھن سنگھ پوار(28)،  وجئے پورا کی ممیتا بابو راتھوڈ(29)، ونایک نگر ، باگلکوٹ کی امرتا اروند بابو نایک(25)کے طورپر کی گئی ہے۔ اور ان کے خلاف جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنےکا الزام عائد کرتےہوئے پولس تھانہ  میں شکایت درج کی گئی ہے۔

سبھی 14لوگوں کے متعلق پتہ چلا ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات کو اصلی بتاکر دھوکہ دے کرمحکمہ پوسٹ میں سرکاری ملازمت حاصل کی ہے۔ جیسے ہی  معاملے کا پتہ چلا پوسٹ آفیسرمنجوناتھ دوڈمنی نے نیو مارکیٹ پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ کیس درج کرلینے کے بعد پی ایس آئی رتنا کُری نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے جال بچھایاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔