سرسی : بی جےپی ضلعی صدر پر ہی ایم پی اننت کمارہیگڈے گرم : ایم پی کی بات نہیں مانی گئی تو خفا ہوکر کی چیخ پکار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2024, 9:20 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :25؍جنوری  (ایس اؤ نیوز ) اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے،  ضلع جنرل سکریٹری عہدے کی نامزدگی کو لے کر سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ خفیہ میٹنگ  میں بی جےپی کے ضلعی صدراین ایس ہیگڈے پر دباؤ بنانے اور چیخ پکار کئے جانےکی  اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

منگل کو سرسی کے سرکٹ ہاؤس میں  اخبار نویسوں کو بتائے بغیر بہت ہی رازدارانہ طورپر صرف اور صرف چند لیڈران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ایم پی اننت کمارہیگڈے ، سابق ودھان سبھا اسپیکر وشویشورہیگڈے کاگیری ، سابق ضلعی صدر وینکٹیش نایک، ہلیال کے سنیل ہیگڈے ، بھٹکل کے گوند نائک ، حالیہ جنرل سکریٹری چندرو ایسلے، اوشا ہیگڈے ، گروپرساد ارسے بائیل  کے ساتھ خفیہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ میٹنگ میں جنرل سکریٹری کے عہدے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔ بتایا جارہاہے کہ ضلع بھر سے قریب 12لیڈران نے اس عہدے کے لئے درخواست دی تھی ۔ان  12درخواستوں کو ریاستی سطح کے عہدیداران کو بھیج کر انہی سے عہدے کا اعلان کرائے جانے کا فیصلہ لیاگیا ایک طرح سے میٹنگ اختتام کو پہنچ چکی تھی۔ تب سابق اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری میٹنگ سے نکل گئے۔یہ بھی بتایا جارہاہے کہ جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے اننت کمارہیگڈے نے جس لیڈر کو نامزد کرنےکہا تھا اس کے متعلق وشویشور ہیگڈے کاگیری متفق نہیں ہوئے۔

کہاجارہاہے کہ اس کے بعد ضلعی صدر اور اننت کمارہیگڈے کے درمیان کافی توتو میں میں اور چیخ پکار ہوئی۔ہوا یوں کہ شکریہ کلمات کے بعد کاگیری چلے گئے توایم پی اننت کمارہیگڈے نے ضلعی صدر کو صلاح دی کہ ریاستی عہدیداران کو 12عرضیاں مت بھیجو، اس میں  کمی کرکے بھیجو۔ لیکن ضلعی صدر اس سے انکار کرتےہوئے کہاکہ آپ کو یہ صلاح پہلے دینی تھی ، جب میٹنگ چل رہی تھی اور کاگیری موجود تھے تبھی کہتے تو کوئی فیصلہ لیا جاسکتاتھا، اب میٹنگ ختم ہوچکی ہے اب اس  سے کیا فائدہ ، اور اب میں آپ کے مشورے پر عمل کروں تو میرا نام خراب ہوگا، میں ایسا نہیں کرسکتا۔  ضلعی صدر این ایس ہیگڈے کی اسی  بات پر گرم ہوئے  اننت کمارہیگڈےچیخ پکار کرنے لگے اور رعب ڈالتے ہوئے بڑی آواز میں کہاکہ آخر ہمیں  ایسی میٹنگوں  میں بلایاہی کیوں جاتاہے ؟، یہاں سب آدھا ادھورا  کام کیا جاتاہے۔

بتایاجارہاہےکہ متعلقہ میٹنگ پہلے پارٹی دفتر میں بلائی گئی تھی ۔ لیکن اننت کمارہیگڈے ضد پر اڑے رہے کہ میں پارٹی دفترنہیں آؤنگا ۔ تب یہ میٹنگ سرکٹ ہاؤس منتقل کی گئی ۔ مجموعی طورپر لوک سبھا انتخابات کو لےکر اننت کمارہیگڈے کا کھیل ابھی ابھی شروع ہواہے  اب یہ کہاں جاکر رکے گا دیکھنا ہوگا۔ کیونکہ چاربرسوں سے عوام سے دور رہے اننت کمارہیگڈے اب اچانک لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ہر جگہ نظر آنے کی کوشش کررہےہیں ، مگر پے درپے دیکھا جارہاہے کہ اننت کمار ہیگڈے کو خود ان کی پارٹی میں ہی وہ حیثیت ، مقام نہیں مل پارہاہے جو وہ جتاتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔