بی جے پی لیڈر یتنال پر سدارامیا کا پلٹ وار - جاری کردی مولانا تنویر ہاشمی کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تصویر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th December 2023, 5:06 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 9 / دسمبر (ایس او نیوز) ہبلی میں منعقدہ صوفی سنتوں کے اجلاس میں مولانا تنویر ہاشمی کے بغل میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے بیٹھنے پر بی جے پی لیڈر اور رکن اسمبلی باسن گوڈا یتنال نے جو تنازعہ کھڑا کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ سدارامیا کے بغل میں بیٹھے ہوئے مولانا تنویر ہاشمی کے روابط دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس  کے ساتھ ہیں ۔ اس کے جواب میں پلٹ وار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ تنویر پیراں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

سدارامیا نے اپنے پیغام میں لکھا ہے :" میرے خلاف الزام تراشی کے لئے بی جے پی ایم ایل اے باسن گوڈا پاٹل یتنال تنویر ہاشمی کے ساتھ میری تصویر استعمال کرنے کے باوجود اب دھیرے دھیرے یہ بات صاف ہو رہی ہے کہ اصل میں ان کا نشانہ وزیر اعظم مودی پر ہے ۔"

سدا رامیا نے کہا ہے :" ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر اور لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ چھن جانے سے ناراض اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے یتنال نے اصل میں وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ سے بدلہ لینے کے لئے انہی کو نظر میں رکھ کرمیرے خلاف یہ الزام تراشی کی ہے ۔ میرے خلاف الزام لگانے کے ساتھ ہی مولوی (تنویر ہاشمی) کے ساتھ وزیر اعظم نریندرا مودی کے روابط کی تفصیلات بھی باہر نکل آئیں گی جس کے بارے میں یقینی طور پر یتنال باخبر ہونگے ۔ "
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ :" اس قسم کے الزامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا مقصد وزیر اعظم اور بی جے پی لیڈران کے لئے پریشانی کھڑی کرنا ہے۔ میں نے کھلے عام مولوی ہاشمی کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کا اعتراف کیا ہے ۔ مولوی ہاشمی نے خود بھی مرکزی حکومت کو چیلینج کیا ہے کہ ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی جائیں ۔ اب وزیر اعظم مودی کو میرے خلاف الزامات پر اپنا رد عمل ظاہر کرنا چاہیے ۔ اگر مولوی ہاشمی کے آئی ایس آئی ایس کے ساتھ تعلقات کے الزام میں کوئی سچائی ہے تو وزیر اعظم کو اس معاملے میں پوری طرح تحقیقات کا حکم جاری کرنا چاہیے اور اس سے متعلقہ تفصیلات کو عام کرنا چاہیے ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر اس طرح کے جھوٹے الزامات لگانے والے یتنال کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔"

سدا رامیا نے کہا کہ یتنال نے اس سے قبل بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا اور ان کے بچوں کے بارے میں بھی الزامات لگائے تھے ۔ یتنال نے ایک سنگین الزام یہ بھی لگایا تھا کہ بی جے پی سے وزیر اعلیٰ کی کرسی پانے کے لئے دو سو کروڑ روپے پارٹی ہائی کمانڈ کو ادا کرنا ہوتا ہے ۔ سدا رامیا نے پوچھا کہ آخر وہ کونسی طاقت ہے جس کی بنیاد پر یتنال خود اپنی ہی پارٹی کے سینئر لیڈروں پر بھی کھلے عام الزامات لگاتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...