کرناٹک سدھ گنگا مٹھ کے سوامی شیو کمارکا 111 سال کی عمر میں انتقال؛ ریاست بھر میں ماتم؛ کل منگل کو اسکولوں میں چھٹی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd January 2019, 12:44 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور، 21جنوری (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے معروف سوامی اور سدھ گنگا پیٹھ کے سربراہ 111سالہ شیو کمار سوامی جی آج پیر کو  انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر پوری ریاست میں ماتم چھا گیا اور  وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے کل منگل کو  سبھی اسکولوں اور کالجوں کے بند کئے جانے کے  ساتھ ساتھ سرکاری طور پر بھی تعطیل کا اعلان کیااور تین دن تک سرکاری سوگ بھی منانے کا اعلان کیا

بتایا گیا ہے کہ سوامی جی کا پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاج کے دوران مٹھ میں دوپہر 11.44 بجے انتقال ہوا۔ سوامی جی کے تعلق سے بتایا جاتاہے کہ وہ "Nadedaduva Devaru" یعنی وہ کرناٹک کے چلتے پھرتے بھگوان تھے۔

شیو کمار سوامی ایک مذہبی پیشوا کے طور پر ریاست بھر میں مشہور تھے، وہ سدگنگا مٹھ ٹمکور کے سربراہ بھی تھے جس کے ماتحت ہزاروں بچوں کو  برسہا برس سے مفت تعلیم دی جارہی ہے، ساتھ ساتھ بچوں کو مفت غذا اور رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وہ کئی تعلیمی اداروں کے بانی ہیں جس کے تحت مختلف کورسس سکھائے جاتے ہیں جس میں ماڈرن سائنس اور ٹیکنالوجی کے کورسس بھی شامل ہیں۔ سوامی کے ریاست بھر میں قریب 130 تعلیمی ادارے چل رہے ہیں جس میں بلا تفریق ہر مذہب اور ذات پات کے لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

سوامی جی کی پیدائش یکم اپریل 1908 کو ہوئی تھی، انہوں نے سینٹرل کالج بنگلور سے گریجویشن کیا تھا، ان کو انگریزی ، کنڑا اور سنسکرتی میں عبور حاصل تھا۔

مختلف سماج کے لئے کی گئی ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں انہیں 1965 میں اعزازی طور پر کرناٹک یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا تھا۔ جب اُن کی عمر سن 2007 میں سو برس ہوئی تو حکومت کرناٹکا نے انہیں کرناٹک کے سب سے بڑے کرناٹکا رتنا ایوارڈ سے نوازا تھا۔خیال رہے کہ  ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے حکومت کرناٹک سمیت کئی غیر سرکاری اداروں نے انہیں بھارت رتنا ایوارڈ سے نوازنے کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔

سوامی جی کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بلا تفریق مذہب و ملت خدمت خلق کو ترجیح دی تھی، سوامی جی بسوا کے اُصولوں کے تحت فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر عمل کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ دنیا بھر میں اُنہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ 
 

 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...