شیرور:گرین ویلی پی یوکالج کی فٹ بال ٹیم ریاستی سطح کےلئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2022, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :28؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)پی یو تعلیمات عامہ محکمہ اُڈپی اور گرین ویلی پی یو کالج شرور کے اشتراک سے منعقدہ اُڈپی ضلعی سطح کے پی یوکالج طلبا فٹ بال ٹورنامنٹ میں گرین ویلی پی یوکالج  کی فٹ بال ٹیم بہترین مظاہرہ پیش کرتےہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہے۔

27ستمبر 2022کو گرین ویلی پی پو کالج میں منعقدہ پی یوکالج  ضلعی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کاکنداپور کے ڈی وائی ایس پی شری کانت کے نے افتتاح کرتےہوئےنیک خواہشات کا اظہارکیاتھا۔ افتتاحی تقریب میں گرین ویلی پی یو کالج کے پرنسپال ڈاکٹر جان میاتھیو، چیف کوآرڈینیٹر مینا میاتھیو ، محکمہ تعلیمات عامہ کے کھیل کوآرڈینیٹر دنیش کمار، تعلقہ افسر سکھیش کمار شٹی وغیرہ موجود تھے۔

گرین ویلی پی یوکالج کی فٹ بال ٹیم بیندور تعلقہ کی نمائندگی کرتےہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور ضلعی سطح پر اول مقام حاصل کرتےہوئےریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہے۔ اڈپی تعلقہ کی ٹیم نے دوسرامقام حاصل کیا تو لڑکیوں کےزمرےمیں کاپو تعلقہ اول اور اُڈپی تعلقہ دوم مقام پایا۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...