سندیش خالی معاملہ: شاہجہاں شیخ کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، چار مقامات پر چھاپے

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 3:08 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 14/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش خالی میں ای ڈی ٹیم پر حملے کے کلیدی ملزم شاہجہان شیخ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات (14 مارچ) کو شاہجہاں شیخ کے ذریعے سندیش خالی اور اس کے آس پاس زمین پر قبضے اور راشن گھوٹالہ معاملے کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں پی ایم ایل اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مجموعی طور پر چار مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

راشن گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے افسران نے بڑی تعداد میں مرکزی فورسز کی موجودگی میں شمالی 24 پرگنہ ضلع کے رام پور میں مچھلی کے تاجروں پر چھاپہ مارا ہے۔ یہاں مچھلی کے کئی تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ یہ تاجر شاہجہاں شیخ کے قریبی ہیں جو سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔

سندیش خالی میں تشدد سے پہلے جنوری میں ای ڈی کی ٹیم راشن گھوٹالہ معاملے میں چھاپہ مارنے کے لیے شاہجہاں شیخ کے گھر پہنچی تھی۔ اس دوران شاہجہاں کے حامیوں نے مبینہ طور پر ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔ سی بی آئی اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد شاہجہاں شیخ کی تحویل کے ساتھ ای ڈی پر حملے کا معاملہ بھی سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب سی بی آئی نے شاہجہاں کے بھائی عالمگیر شیخ کو طلب کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔