فاروق عبداللہ کو حراست میں لینا شرمناک، فوراً رہا کیے جائیں: اسٹالن

Source: S.O. News Service | Published on 15th December 2019, 10:50 PM | ملکی خبریں |

چنئی،15/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) دراوڑ منتر كشگم (ڈی ایم کے) سربراہ ایم کے اسٹالن نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لئے جانے کو آئینی اقدار اور جمہوری روایات کے لئے شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کے اسٹالن نے اتوار کو ٹوئٹ کیا ’’82 سالہ سابق مرکزی وزیر اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو بغیر کسی بنیاد پر پی ایس اے قانون کے تحت حراست میں لینا ہماری جمہوری روایات اور آئینی اقدار کے لئے شرمناک ہے۔ میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کیے جانے کے بعد سے فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ کل ان کی حراست کی مدت میں مزید تین ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی۔ کانگریس، ڈی ایم کے، مروملارچی دراوڑ منتر كشگم سمیت مختلف سیاسی پارٹیاں فاروق عبداللہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بھی سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کے حراست میں لئے جانے کا مسئلہ زور شور سے اٹھا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...