پاکستان ہوا شرمسار! لائیو شو میں عمران خان کی پارٹی کی خاتون لیڈر نے رکن پارلیمنٹ کو مارا تھپڑ

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2021, 9:32 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،10؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستانی لیڈران اکثر اپنے بچکانا اور مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے عالمی سطح پر مذاق کا موضوع بنتے رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ لائیو ٹی وی شو کے دوران سامنے آیا جب عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کی خاتون لیڈر فردوس عاشق اعوان نے پی پی پی رکن پارلیمنٹ قادر مندوخیل کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور فردوس کے ساتھ ساتھ پاکستانی لیڈروں کا بھی لوگ خوب مذاق بنا رہے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سرزد ہوا جب ایک ٹی وی چینل پر عمران خان کی پارٹی لیڈر فردوس عاشق اور اپوزیشن پی پی پی رکن پارلیمنٹ قادر مندوخیل آپس میں کسی ایشو پر تلخ مباحثہ کر رہے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث بڑھ گئی او دونوں ایک دوسرے کو بھلا برا کہنے لگے۔ بار بار دونوں لیڈران ایک دوسرے کو ’بدعنوان‘ اور ’شرم کرو‘ جیسے الفاظ کہہ رہی تھے، اور پھر فردوس عاشق نے قادر کو تھپڑ مار دیا۔ کسی طرح وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو الگ کیا اور خاموش کرایا۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ فردوس عاشق اعوان عمران خان کی اسپیشل اسسٹنٹ رہ چکی ہیں اور فی الحال وہ پاکستان واقع پنجاب خطہ کے وزیر اعلیٰ کی اسپیشل اسسٹنٹ ہیں۔ قادر کو تھپڑ مارے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فردوس عاشق کا بیان بھی سامنے آیا ہے اور انھوں نے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ قادر نے ان کے اور ان کے والد کے خلاف گالی دی اور دھمکی دی جس پر انھوں نے اپنے دفاع میں رکن پارلیمنٹ کو تھپڑ مارا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔