بھٹکل :  ناجائز جنسی تعلقات، 14سالہ لڑکی ہوگئی حاملہ ۔ 2ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2021, 7:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل،7؍مارچ (ایس او نیوز) شیرالی چتراپور میں ایک 14سالہ نوویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ناجائز جنسی تعلقات قائم کرکے اسے حاملہ بنانے کے الزام  میں پولیس نے دو ملزمین کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ جن کی شناخت سرسی کے رہنے والے روی پٹگار(35سال) اور شیرالی گوڈی ہیتل کے رہنے والےشیوراج نائک (22سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق متاثرہ افراد ضلع سیگندور کے رہنے والے ہیں۔ یہ لوگ پہلے چتراپور میں ایک کرایے کے مکان میں رہتے تھے۔ پھر وہ مرڈیشور کے تیرن مکی میں منتقل ہوگئے۔ لیکن متاثرہ لڑکی اپنے سہیلی سے ملنے کے لئے بار بار چتراپور آیا کرتی تھی ۔ اس دوران ملزمین سے اس کی دوستی ہوگئی جو بعد میں ناجائز جنسی تعلقات میں بدل گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس درج کی گئی شکایت میں روی پٹگار کا نام ہی درج تھا لیکن تحقیقات کے دوران شیوراج نائک کا کردار بھی سامنے آیا، جس کے بعد ان دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔