بنگلور میں سینئر صحافی گوری لینکش کا سنسنی خیز قتل؛ گھر میں گھس کر شرپسندوں نے چلائی گولیاں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th September 2017, 1:16 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور 5/ستمبر (ایس او نیوز) بنگلور کی سینئر اور معروف کنڑا  صحافی اور سمارجی کارکن گوری لنکیش کا آج اُن کے مکان کے باہر  سنسنی خیز طریقے پر قتل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ان پر جملہ سات رائونڈ گولیاں چلائی گئیں، جن میں تین گولیاں اُن کو لگیں، ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔  

گوری لنکیش کنڑا  شاعر اور صحافی پی لنکیش کی سب سے بڑی بیٹی تھی. ابتدائی رپورٹ کے مطابق انہیں ان کے مکان پر بالکل قریب سے گولیاں چلائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ  انہیں پہلے سے قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھی۔

 گوری لنکیش ایک بے باک صحافیہ تھی، وہ نظریاتی اختلافات کی بناء پر  کچھ لوگوں کے نشانے پر تھی. وہ مقامی کنڑا زبان  میں  ہفتہ وار میگزین لنکیش پتریکا  نکالتی تھی  اور اُس میں  بے خوف اور بے باک طور پرلکھا کرتی تھی۔ وہ کرناٹکا کے سول سوسائٹی کا مشہور چہرہ تھی.گوری لنکیش  بائیں بازو نظریات سے متاثر تھی  اور ہندوتوادی  سیاستدانوں  کی سخت مخالف تھی ۔.

پڑوسیوں کے مطابق، 55 سالہ گوری  لنکیش  کو  موٹر سائیکل پر سوار ہوکر 3 حملہ آوروں نے رات  8.25 بجے  گولیاں چلائیں  اور پل بھر میں فرار ہو گئے. حملے کے وقت، گوری اپنے گھر کا مرکزی دروازہ  کھول رہی تھی۔  فائرنگ میں   ان  کے سر، گردن اور سینے پر ایک ایک  گولیاں لگیں، جبکہ دیوار پر چار گولیوں کے نشان دیکھے گئے . پڑوسیوں کے مطابق گوری اپنے دفتر سے گھر واپس لوٹی ہی تھی، تبھی  حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا.

گوری لنکیش   پر حملہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی بنگلور کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار سمیت  پولیس کے اعلیٰ حکام فوری جائے وقوع پر  پہنچ گئے. گوری کے چھوٹے بھائی اور صحافی اندرجیت  لنکیش  نے بتایا کہ وہ اس  قتل پر سخت حیران اور پریشان ہیں. اور یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے قتل کے پیچھے کیا مقصد کارفرما ہے۔.

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ، 'عام طور پر گوری  دیر سے گھر لوٹتی تھی، مگر آج،  شام کے تقریبا 8 بجے ہم نے گولیاں چلنے  کی آواز سنی ، جس کے بعد ہم گھر سے باہر نکلے. چند منٹ کے لئے ہم سمجھ نہیں سکیں  کہ آخر ہوا کیا ہے. اس کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ گوری کو گولی ماری گئی ہے. وہ دروازے کے قریب گر گئی تھی اور اس کے جسم سے کافی  خون بہہ رہا تھا '

پولیس اب اس قتل کی تفتیش  میں جٹ گئی  ہے. سٹی پولیس کمشنر ٹی. سنیل کمار نے بتایا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لئے 3 خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیس کمشنر نے گوری کو کسی بھی طرح کی دھمکی ملنے کی جانکاری ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ  "انہوں نے ایسی  کوئی شکایت نہیں کی تھی. اگر انہوں نے کہیں بھی ایسے کسی  خطرے کے بارے میں بتایا ہے  تو اس کی جانچ کی جائے گی. '

کرناٹک ہوم منسٹر  رام  لنگا ریڈی نے بتایا  کہ وہاں تین سی سی ٹی وی کیمرےلگے ہوئے  ہیں. ان کی فوٹیج کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے. پولیس کی تین ٹیمیں  اس واقعے کی چھان بین  کر رہی ہیں.

 صحافیہ گوری لنکیش  کے اس اندوہناک قتل پر کرناٹک  کے وزیر اعلی سدارمیا نے کہا  کہ میرے پاس اس دردناک قتل کی  مذمت میں لفظ نہیں ہیں۔اس کا قتل دراصل  جمہوریت کا قتل ہے

اس موقع پر گوری کی موت پر   ناراض کئی  لوگوں نے گوری لینکش کے گھر کے باہر ہی احتجاج شروع کردیا۔اُدھر مینگلو رمیں گوری لنکیش کے قتل کی اطلاع ملتے ہی اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کے کارکنوں نے بھی قتل کی مذمت کرتے ہوئے  ڈسٹرکٹ کمشنر آفس کے باہر موم بتی جلاکر اپنا احتجاج درج کیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے دو سال قبل  ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں  کنڑا کے معروف رائٹر اور پروفیسر  ڈاکٹر ایم ایم کلبورگی کا بھی  اسی طرح اُن کے مکان کے باہر نامعلوم لوگوں نے گولیاں چلاکر قتل کردیا تھا، اُس قتل کا معمہ  ابھی تک حل نہیں ہوپایا ہے اور پولس کے ہاتھ قاتلوں تک نہیں پہنچ پائے ہیں اور ایسے میں ایک اور رائٹر کا قتل ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔