امریکا کو مطلوب داعش تنظیم کا ایک اہم ترین کمانڈر یوکرین کے قبضے میں 

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 7:18 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،16نومبر(آئی این ایس انڈیا)یوکرین میں ریاستی سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش تنظیم کے ایک کمانڈر ابو عمر الشیشانی کے نائب کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ نائب گذشتہ برس جعلی پاسپورٹ پر یوکرین میں داخل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے ابو عمر الشیشانی کو داعش کا ’وزیر جنگ‘ قرار دیا تھا۔یوکرین کے ریاستی سیکورٹی ادارے نے جمعے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ البراء الشیشانی کا تعلق جارجیا سے ہے۔ اس کی گرفتاری جارجیا کی وزارت داخلہ اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں عمل میں آئی۔بیان کے مطابق سی آئی اے کے پاس موجود البراء کی تصویر کی جانچ سے ثابت ہو گیا کہ گرفتار غیر ملکی واقعتا داعش کا ایک مطلوب رہ نما ہے۔ادھر یوکرین کے ریاستی سیکورٹی کے ادارے کی ترجمان ویکا کلیمچیوا کا کہنا ہے کہ ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں اور (پیدائش کے سرٹفکیٹ میں) اس کا نام سیزر توخوساشویلی ہے۔یاد رہے کہ البراء نے 2015 میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ ابو عمر الشیشانی کا نائب رہا۔ ابو عمر 2016 میں لڑائی کے دوران مارا گیا اور وہ امریکا کو مطلوب اہم ترین شدت پسندوں میں شمار ہوتا تھا۔ اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی۔یوکرین کے ریاستی سیکورٹی کے ادارے کے مطابق ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کے بعد البراء سرحد پار کر کے ترکی پہنچ گیا اور پھر یوکرین چلا آیا۔ یہاں اس نے داعش تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے رابطہ کاری جاری رکھی۔ البراء کو کیو کے علاقے میں اس کی قیام گاہ کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا۔ تاہم گرفتاری کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔