جوہری معاہدے کے حوالے سے بائیڈن کی ٹیم اور ایران کے درمیان خفیہ بات چیت

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 7:18 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 20/جنوری (آئی این ایس انڈیا) منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ذمے داران نے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے ایران کے ساتھ خاموشی سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان یہ سمجھوتا جولائی 2015ء میں طے پایا تھا۔ اسرائیلی نیوز نیٹ ورک "چینل 12" اور اسرائیلی اخبار "د ٹائمز آف اسرائیل" نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت اس بات چیت سے آگاہ ہے۔

منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیل ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس کا مقصد تہران کو دہشت گردی کی سرپرستی اور دنیا بھر میں عدم استحکام کو پھیلانے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ "ویلا نیوز" نے گذشتہ ہفتے بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایک ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔ یہ ٹیم ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ ابتدائی بات چیت کی حکمت عملی وضع کرے گی۔ ویب سائٹ کی رپورٹ میں نیتن یاہو کے دفتر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی ٹیم میں وزارت خارجہ، وزارت دفاع، فوج، موساد اور ایٹمی توانائی کی کمیٹی کے ذمے داران شامل ہیں۔

توقع ہے کہ نئے صدر بائیڈن ایران کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے مقابلے میں زیادہ مصالحتی روش اپنائیں گے۔ بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کی طرف واپس آتا ہے تو واشنگٹن ایک بار پھر سے معاہدے میں شامل ہو جائے گا اور تہران پر سے اقتصادی پابندیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں 2015ء میں امریکا اور دیگر عالمی قوتوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ 2018ء میں اس معاہدے سے علاحدہ ہو گئی تھی۔ اس کے بعد واشنگٹن نے اقتصادی باپندیاں عائد کرنے اور دیگر اقدامات کے ذریعے تہران پر دباؤ ڈالا۔

امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ سے رابطے کے امکان نے اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے حلیفوں میں تشویش پھیلا دی ہے۔

گذشتہ ہفتے نیتن یاہو نے امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران خبردار کیا تھا کہ " اگر ہم جوہری معاہدے کی طرف واپس لوٹے تو ہو گا یہ کہ مشرق وسطی میں کئی دیگر ممالک بھی خود کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کی دوڑ میں شامل ہو جائیں گے۔ یہ ایک بھیانک خواب اور حماقت ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے"۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔