ایس ڈی پی آئی کرناٹک کی جانب سے ‘بی جے پی حکومت کے بدنظمی کے دن’ کتاب کی رونمائی

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2022, 8:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جون (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کی جانب سے 16جون 2022کو پارٹی ریاستی مرکزی دفتر حمید شاہ کامپلکس میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کرناٹک بی جے پی حکومت کی کارگردگیوں کو ‘بی جے پی حکومت کے بدنظمی کے دن ‘نامی کتاب کی رونمائی کی گئی۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید میسور نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کا سیاسی منظرنامہ ایسا ہے کہ اگر کرناٹک کے عوام بی جے پی کو مسترد کرتے ہیں اور سیکولر پارٹیوں کو اقتدار میں لاتے ہیں، تو بی جے پی عوام کی رائے کی بے عزتی کرنے اور حکمران جماعت کے ایم ایل ایز کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے خریدنے میں کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے۔ پچھلے دروازے سے اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت ریاست کے عوام کو راضی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ریاستی بی جے پی حکومت ان طاقتور فاشسٹ طاقتوں کی حمایت کر رہی ہے جو اقلیتی برادریوں، مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم اور ثقافتی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسے دلت برادری پر حملہ کرنے والے منو وادی گروپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں پوری طرح دلچسپی نہیں ہے۔ اس نے ریاست کے امن اور ہم آہنگی کی فضا کو خراب کر دیا ہے۔ ریاست کرناٹک مجموعی طور پر عدم تحفظ اور خوف کی کیفیت میں ہے۔ یہ کرپشن، اندرونی جھگڑوں اور انتظامی ناکامی کو چھپانے کے لیے لوگوں میں مذہبی منافرت ، نفرت اور نسل پرستی کو فروغ دے رہی ہے۔ ایک سیاسی جماعت کے طور پر، یہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عوام دشمن، ترقی مخالف بی جے پی حکومت کی سازش کو بے نقاب کرے اور رائے عامہ کو تشکیل دے۔ اسی تناظر میں یہ کتابچہ پیش کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے میں ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری الفانسو فرانکو، ریاستی نائب صدردیوانور پوتنن جیا، ریاستی جنرل سکریٹری بی آر بھاسکر پرساد، ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ ، ریاستی سکریٹری اشر ف ماچار اور ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن پروفیسر غیاث الدین موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...