کانتاراج کمیشن رپورٹ کو قبول اور اس پر عمل درآمد کرنے اور مسلمانوں کو 2Bریزرویشن 8%فیصد کرنے کا مطالبہ،  بنگلورمیں ایس ڈی پی آئی کا  احتجاجی دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2023, 7:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10/اکتوبر(پریس ریلیز/ایجنسی) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالمجید /نے کل بنگلورو کے فریڈم پارک میں اپنے خطاب میں کہا کہ کرناٹک حکومت کو کانتار اج کمیشن رپورٹ کو قبول کرنے اور اس پر عمل در آمد کرنے اور مسلمانوں کو 2Bریزرویشن 8%فیصد کرنے کے مطالبے کو لیکر پارٹی پانچ روزہ مہم چلارہی ہے۔ مہم کے پہلے دن فریڈم پارک میں ایک روزہ دھرنا دیا جارہا ہے۔برسر اقتدار کانگریس حکومت نے الیکشن مہم کے دوران پسماندہ طبقات سے کہا تھا اگر وہ اقتدار میں آئیں گے تو کانتار اج رپورٹ کو نافذ کریں گے، اسی طرح مسلمانوں کے لیے 2Bریزرویشن بحال کریں گے، لیکن کانگریس اس وعدے کو پورا نہ کرکے دھوکہ کررہی ہے۔ عبدالمجید نے مزید کہا کہ اس احتجاجی دھرنے میں قومی مفکرین، سماجی کارکنان، دلتوں کے رہنما، تنظیمیں، سیاسی رہنما، خواتین رہنما، مذہبی رہنماء اور پسماندہ طبقات کے نمائندے شریک ہیں اور ہمارے مطالبات کی حمایت کررہے ہیں۔  ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری بی آر بھاسکر پرساد نے احتجاجی دھرنے میں اپنے خطاب میں سوال کیا کہ سدارامیا حکومت پر کون دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ سماجی انصاف اور لوگوں کے تمام طبقات کے بہتری کے لیے کانتا راج کمیشن کی رپورٹ کو قبول نہ کرے اور اسے منظر عام پر نہ لائے؟۔ ایس ڈی پی آئی کے اس احتجاجی دھرنے میں پارٹیوں کے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی اورتقاریر کیں۔ احتجاجی دھرنے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید، ریاستی جنرل سکریٹریان بی آر بھاسکر پرساد،افسر کوڈلی پیٹ، قومی کمیٹی کے رکن عبدالحنان، صدااتحاد کے ریاستی صدر مجاہد علی بابا، بہوجن تحریک کے یوتھ لیڈر سدھارتھ آنند ملور، ریاستی کمیٹی کے اراکین مجاہد پاشاہ، ریاض کڈامبو ووغیرہ موجود تھے۔ بنگلور ساؤتھ صدرمحبوب پاشاہ، جنرل سکریٹری سلیم احمد، بنگلور نارتھ صدر وسیم احمد، جنرل سکریٹری شکیل باشاہ، نائب صدر راجیش، ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کی ضلعی صدر محترمہ عائشہ اور ایس ڈی پی آئی ضلعی کمیٹی ممبر مزمل پاشاہ اور دیگر حامیان اور کارکنان موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...