بابا بڈھن گری معاملے میں ایس ڈی پی آئی اور حضرت سید سرور چشتی کی قانونی امداد کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2021, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍اکتوبر  (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کی جانب سے بنگلوروکے کنگ پیالیس میں ڈیلی گیٹس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بطور خصوصی مہمانان جناب سید سرور چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف، جناب سید غوث محی الدین، شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ بابا بڈھن گری اور جناب عبد الحنا ن ریاستی صدر ایس ڈی پی آئی اور ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسرکوڈلی پیٹ نے  خطاب  کیا۔  مجاہد پاشاہ نے استقبالیہ تقریرکی  اور  مزمل پاشا ہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، سلیم احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبد الحنان نے ملک کے نوجوانوں اور تمام طبقات سے اپیل کی کہ دستور اور سیکولرزم کی حفاظت کے لیے متحد ہوکر تمام عوام کو بیدار کرتے ہوئے اپنی اپنی سطح پر کمیٹیاں اور انجمن تشکیل دے کر سیاسی اور سماجی ذمہ داریوں کا بوجھ آپس میں تقسیم کرکے زعفرانی شرارتوں سے ہوشیار رہتے ہوئے امن اور انصاف کو قائم رکھنے والی اس ایس ڈی پی آی کی تحریک میں شامل ہوکر مسلسل جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔ سجادہ نشین اجمیر شریف درگاہ جناب سید سرور چشتی نے اپنے مخصوص خطاب میں ملک کی موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی اور سماجی خودمختاری کی اہمیت سے آگاہ کرایا اور بابا بڈھن گری درگاہ کے معاملے میں تمام قانونی کاروائیوں کو کسی بھی حالت میں آخرتک کا انجام تک لے کر جانے کی ترغیب دی۔ سجادہ نشین سرور چشتی نے اپنی تقریر میں ایس ڈی پی آئی کی کووڈ کے زمانے کی فلاحی اور رفاہی کاموں کے علاوہ  بنگلور،کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی کے متاثرین کی قانونی اور مالی امداد کی بہت ہی ستائش اور ہمت افزائی کی۔ ایس ڈی پی آئی نے این آئی اے کی طر ف سے داخل کردہ یو اے پی اے اور دیگر سخت دفعات کے خلاف قانونی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سینکڑوں مظلومین کی ضمانت میں رہائی کروائی ہے اور ان کے گھریلو پریشانیوں کوحل کرنے کی خاموش کوشش میں لگی ہوئی ہے۔جناب سید غوث محی الدین سجادہ نشین بابا بڈھن گری درگاہ اور افسر کوڈلی پیٹ نے بابابڈھن گری درگاہ کے معاملے میں جو قانونی کاروائیاں چل رہی ہیں اور بقیہ جو معاملات مکمل ہونی ہے اس پر تفصیل سے معلومات فراہم کئے اور عوام الناس کو بابا بڈھن گری درگاہ معاملے میں انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد کا حصہ بننے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...