پرائمری وہائی اسکول کے لئے دو وقتی نظام تعلیم ؛ تعلیمی سال برائے 21-2020 کا نظام الاوقات جاری

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2020, 3:22 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 16؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک سکینڈری ایجوکیشن ایگزمنیشن بورڈ ( کے ایس ای ای بی ) نے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ریاست کے تمام پرائمری اور ہائی اسکولوں میں اختیار کئے جانے والے رہنما خطوط جاری کئے ہیں، اس کے ساتھ نئے تعلیمی سال برائے 21-2020 کا نظام الاوقات بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست کے تمام اسکولوں کو ثانوی تعلیم بورڈ کی جانب سے جاری سرکلر میں دو شفٹوں میں (دو وقتی ) نظام تعلیم پر زور دیا گیا ہے اسی کے تحت ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔ اس ٹائم ٹیبل کے تحت ہر دن صبح 7:50 سے دوپہر 12:20 تک اور دوپہر 12:10 سے شام 5 بجے تک دوسرے مرحلہ کی تعلیم ہوگی۔ اسکولوں کو چاہئے کہ وہ اس کے مطابق اپنا نظام الاوقات ترتیب دیں۔ اساتذہ بھی کسی ایک باری میں ڈیوٹی انجام دے سکتے ہیں۔

اس سے قبل ہفتہ میں پی ای ، آرٹس، سنگیت ، کمپیوٹر، لائبریری و دیگر غیر نصابی سرگرمیاں چلتی تھیں مگر اب ان سرگرمیوں کو نصاب سے ہٹادیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ہفتہ بھر کی 45 گھنٹیاں گھٹ کر 36 گھنٹیاں  باقی رہ گئی ہیں۔ اساتذہ کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے تو مہمان اساتذہ مقرر کر لیا جاسکتا ہے۔ ہر دن صبح اسکولوں میں اسمبلی کے وقت طلبہ لازمی طور پر ماسک پہنے ہیں یا نہیں اس کی تصدیق میر معلّم کی جانب سے کر لی جائے ، کھانے سے قبل اور بعد میں پھر یبت الخلائ سے ہرکر آنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کے سلسلہ میں طلبہ میں بیداری لائی جائے، کھانے اور کھیلتے وقت سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے پر طلبہ کو ترغیب دی جائے۔ کلاس روم میں سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ہر ٹیبل میں تین سے زائد طلبہ نہ بیٹھیں ۔

کلاسز کا نظام الاوقات اس طرح ہے۔ پہلی شفٹ میں صبح 7:50 سے 8:00 بجے تک اسمبلی ہوگی 8:00 سے 9:20 تک دو پریڈ ہوں گے، 9:20 سے 9:40 تک انٹرول (وقفہ ) ہوگا، پھر 9:40 سے 12:20 تک چار پریڈ ہوں گے ۔

دوسری شفٹ کا ٹائم ٹبیل اس طرح ہے۔ دوپہر 12:10 سے 12:30 تک اسمبلی کا وقت ہوگا۔ 12:30 سے 1:50 دو پریڈ ہوں گے، دوپہر 1:50 سے 2:20 تک کھان کیلئے وقفہ ہوگا ، پھر 2:20 سے شام 5 بجے تک چار پریڈ ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...