سعودی آئل فیلڈ پر ڈرون حملے میں ایرانی سرزمین استعمال ہوئی، امریکی حکام کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2019, 1:01 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ایران کی سرزمین سے حملہ کیا گیا تھا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران میں اس مقام کا پتہ چلا لیا ہے جہاں سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرونز اور کروز میزائل داغے گئے تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق سینئر امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہےکہ امریکی انٹیلی جنس سروسز کے پاس میزائل داغنے کی جگہ کا تعین کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

امریکی حکام نے خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ اب تک جو تحقیقات کی گئی ہیں اس کے مطابق سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر جس جگہ سے حملے کئے گئے وہ مقام جنوبی ایران میں خلیج کے شمالی سرے پر واقع ہے، سعودی ایئر ڈیفنس نے ایران سے ہونے والے حملے کو اس وجہ سے نہیں روک پایا کیوں کہ  ان کا رخ یمن کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کو روکنے کے لیے جنوب کی جانب تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ امریکا نے سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر حملوں کی ابتدائی تحقیقات کی ہے اور ابھی مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، اب تک کی گئی تحقیقات کی رپورٹ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی برادریاور  بالخصوص اپنے یورپی اتحادیوں کے سامنے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں وہاں تیل کے پلانٹ پر آگ لگنے سے خاصا مالی نقصان ہوا تھا تاہم ایران نے اس حملے کی تردید کرتے ہوئے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ امریکا اس حملے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔