سعودی عرب نے تیل تنصیبات پر حملے کی تحقیقات میں بین الاقوامی ماہرین کو دی دعوت

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 1:16 PM | عالمی خبریں |

دوحہ،17؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے حال ہی میں آرامكو تیل تنصیبات پر حملے کی تحقیقات میں شمولیت کے لئے بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے ماہرین کو دعوت دی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا’’ تفتیش جاری ہے اور زمینی حقائق کو قریب سے پرکھنے اور تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے ہم نے اقوام ​​متحدہ اور بین الاقوامی ماہرین کو دعوت دی ہے‘‘۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت اور واضح موقف اپنانے کی بھی اپیل کی ہے۔

قابل غور ہے کہ ہفتہ کو سعودی عرب کی دو پٹرولیم کمپنیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ سعودی عرب دراصل حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں یمن کو فضائی حدود میں مدد مہیا کرا رہا ہے جس کے سبب سمجھا جا رہا تھا کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا ہے۔ امریکی حکام نے اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی لیکن ایران نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔