بھٹکل سرپن کٹا اسپورٹس کلب کے ہریش نائک کرناٹکاکبڈی ٹیم کے لئے دوبارہ منتخب
بھٹکل:یکم جنوری (ایس اؤنیوز)بھٹکل سرپن کٹا اسپورٹس کلب کے کھلاڑی ہریش نائک ریاستی کبڈی ٹیم کے لئے دوبارہ منتخب کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے حیدرآباد میں اتوار سے شروع ہونے والے 65ویں قومی سنئیر کبڈی ٹورنامنٹ میں وہ کرناٹکا ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
ہریش نائک پرو کبڈی ٹورنامنٹ میں بنگلورو بلس ٹیم کی طرف سے دو مرتبہ نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کھیل کامظاہرہ پیش کرتے ہوئے دو مرتبہ کرناٹکا کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ بھارت کبڈی ٹیم کے سابق کپتان بی سی رمیش ،اترکنڑا امیچور کبڈی اسوسی ایشن ، بھٹکل تعلقہ کبڈی اسوسی ایشن نے ہریش نائک کی اٹھان میں اہم کردار نبھایا ہے۔ سرپن کٹا اسپورٹس کلب نے ہریش نائک کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ اسی طرح بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر ، عہدیدران اور ممبران نے بھی ہریش نائک کو مبارکبادی پیش کی ہے۔