بھٹکل : 'سرابی ہوراٹا سمیتی' نے کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات - اے سی نے دیا جلد مسئلہ حل کرنے کا تیقن

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 3:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 / مارچ  (ایس او نیوز) بھٹکل کی تاریخی سرابی ندی کی گندگی اور غوثیہ اسٹریٹ کے ڈرینیج پمپنگ اسٹیشن سے نشیبی علاقے کے رہائشیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم 'سرابی ہوراٹا سمیتی کے ایک وفد نے بطور یاد دہانی اسسٹنٹ کمشنر (اےسی ) ڈاکٹر نئینا سے ملاقات کی ۔

کمیٹی نے حال ہی میں اس مسئلے پر احتجاجی ریلی کے دوران سونپے  گئے میمورنڈم کی کاپی اے سی  کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرابی ندی کو پاک کرنے اور اس کی گہرائی بڑھانے کے لئے مٹی اور پتھر وہاں سے نکالنے پر فوری توجہ دی جائے ۔ اس کے علاوہ اوپری علاقے کے گندے پانی کو شمس الدین سرکل سے نشیبی علاقے تک  لانے غوثیہ اسٹریٹ پمپنگ اسٹیشن تک پہنچانے کا جو منصوبہ بنایا گیا ہے اس پر ہرگز عمل نہ کیا جائے ۔
    
اس کے جواب میں اے سی  نے کہا کہ اس ضمن میں تیکنیکی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جو ایک آدھ ہفتے کے اندر غوثیہ اسٹریٹ ویٹ ویل کی قوت برداشت اور نشیبی علاقے کی طرف پانی موڑنے سے ممکنہ نقصان اور اس کے تدارک کے سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد ضروری اقدام کیا جائے گا ۔ 

   اس موقع پر کمیٹی کی طرف سے اے سی کو  آگاہ کیا گیا کہ نشیبی علاقے اور غوثیہ اسٹریٹ کی طرف مزید گندے پانی کا رخ موڑنا کسی بھی حالت میں درست نہیں ہے ۔ اس سے معاملہ  مزید  پیچیدہ ہو جائے گا  اور علاقے میں مقیم افراد کی  قوت برداشت سے  باہر چلا جائے  گا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بنفس نفیس خود ہی غوثیہ اسٹریٹ اور ڈارنٹا  علاقہ میں  پہنچ کر وہاں کی بدحالی کا جائزہ لیں اور اسے درست کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔ 
    
وفد کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے وعدہ کیا کہ چند دنوں کے اندر ہی وقت نکالتے ہوئے ٹی ایم سی چیف آفیسر کو ساتھ لے کر وہ متعلقہ مقام پر پہنچیں گی اور جائزہ لینے کے بعد مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کریں گی ۔
    
اے سی سے  ملاقات کرنے والے ہوراٹا سمیتی کے  وفد میں مولوی انجم گنگاولی ندوی،ڈاکٹر محمد حنیف شباب،  عبدالسمیع میڈیکل،  کے ایم اشفاق، محمد حُسین،   مصطفیٰ عسکری ، شمعون حاجی فقیہ، مبشر ہلارے، ، مولانا ارشاد ندوی و دیگر موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔