ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 7th January 2023, 1:08 PM | اسپورٹس |

حیدرآباد، 7؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے پیشہ ورانہ ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں کھیلیں گی اور یہ چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ 19 فروری سے شروع ہوگا۔ ثانیہ مرزا اس ٹورنامنٹ میں آخری بار کھیلتی نظر آئیں گی۔ 36 سالہ ثانیہ ڈبلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہ چکی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے کیرئر کے دوران ڈبلز کے 6 گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والا ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ ان کا آخری میچ ہوگا۔

ثانیہ مرزا نے پہلے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال ڈبلیو ٹی اے فائنل کے بعد ہی ریٹائر ہونے کا ارادہ کیا تھا لیکن دائیں کہنی کی چوٹ کی وجہ سے یو ایس اوپن اور باقی ٹورنامنٹ سے نام واپس لینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنے والی شخص ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ چوٹ کی وجہ سے باہر نہیں ہونا چاہتی تھیں اور دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھیتی ہیں۔

اس وقت ثانیہ مرزا کی عالمی رینکنگ 24 ہے۔ ثانیہ مرزا تقریبا ایک دہائی سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، امارات سے ہی اپنے اس کھیل کو الوداع کریں گی، جہاں انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ چار سالہ اذہان ملک کی ماں ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دبئی میں ٹینس اکیڈیمی کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹینس کو پھیلانے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...