آئی پی ایل نیلامی: سیم کرن بنے تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی، پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd December 2022, 10:51 PM | اسپورٹس |

ممبئی،23؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جیسی کہ امید کی جا رہی تھی، انگلینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی سیم کرن نے آئی پی ایل نیلامی میں چھپڑ پھاڑ کمائی کی ہے۔ ان کے سر آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کا سہرا بندھ گیا ہے، کیونکہ انھیں پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے کی بڑی رقم میں خریدا ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی کے کے پاس آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی کا تمغہ تھا، لیکن ٹی-20 عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا انعام سیم کرن کو آج ہوئی آئی پی ایل نیلامی میں مل گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیم کرن 2 کروڑ روپے کے بیس پرائس کے ساتھ آئی پی ایل نیلامی میں موجود تھے اور بولی کی شروعات ممبئی انڈینز کی طرف سے کی گئی تھی۔ ان پر سیکنڈری بولی 7 کروڑ روپے کی لگی تھی اور آر سی بی کے پاس بجٹ نہیں تھا جس کے سبب اسے پیچھے ہٹنا پڑا۔ لیکن راجستھان نے ان کی 9.75 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ بعد ازاں چنئی سپرکنگز نے 12.25 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ پھر چنئی نے بھی اپنے قدم پیچھے کھینچ لیے۔ آخر میں پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے کی بولی کے ساتھ سیم کرن کو اپنے گروپ میں شامل کر لیا۔

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ سیم کرن کو پنجاب کے حصے میں جانے کو لے کر پہلے سے ہی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ دراصل ہندوستان کے سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیم کر کو چنئی یا پھر پنجاب ہی خرید سکتا ہے اور وہ اپنی قیمت سے سبھی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ یہ پیشین گوئی آج نیلامی کے دوران سچ ثابت ہو گئی۔

واضح رہے کہ آکاش چوپڑا نے کہا تھا کہ ’’صرف دو ٹیمیں حقیقت میں سیم کرن کو اچھا آفر پیش کر سکتی ہیں اور وہ حیدر آباد اور پنجاب ہیں۔ حیدر آباد میں ان کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے میرا ماننا ہے کہ وہ پنجاب یا چنئی میں سے کسی ایک کی پسند بن کر ’کنگ‘ بن سکتے ہیں۔ ان کے بڑے بجٹ کے سبب ان کے پاس پنجاب جانے کا بہترین موقع ہے۔‘‘

بہرحال، اگر سیم کرن کے اب تک کے مظاہرے پر نظر ڈالیں تو انھوں نے 24 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں انھوں نے 815 رن بنائے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے 18 یک روزہ اور 23 ٹی-20 بین الاقوامی میچ بھی کھیلے ہیں۔ سیم کرن کو 32 آئی پی ایل میچوں کا بھی تجربہ ہے۔ سبھی فارمیٹ میں ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...