بھٹکل نوائط کالونی میں ساحل آن لائن کے نئے دفتر کا قاضی صاحبان کی دعاوں کے ساتھ ہوا افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th January 2024, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے قاضی صاحبان مولانا عبدالرب خطیب ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کی دعاوں کے ساتھ نوائط کالونی، بالمقابل تعلقہ اسٹڈیم، ساحل آن لائن کے نئے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔

ساحل آن لائن کے ڈائرکٹرجناب عتیق الرحمن مُنیری نے پہلے ربن کاٹ کر دفترکا افتتاح کیا، پھر مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کی تلاوت کلام پاک اورمولانا عبدالرب خطیب ندوی کی دُعاوں کے بعد ذمہ داران قوم نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے اورمیڈیا کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ساحل آن لائن کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری، انجمن انجینرنگ کالج سکریٹری جناب محی الدین رکن الدین، دبئی جماعت کے سکریٹری اول جناب عمران خطیب سمیت ساحل آن لائن کے دیگر ڈائرکٹرس جاوید حُسین ارمار، فوّاز سُکری، عنایت اللہ گوائی، سید ابوبکر مالکی، ندیم مصباح،  مبشر ہلارے، صفوان موٹیا، امین ذُھیب دامودی، فیاض ایم جے،  یونس رکن الدین و دیگر ذمہ داران اور ساحل آن لائن کے دیگر اسٹاف وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔