شمالی کوریا نے جنوبی کوریاکیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے ڈالی

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2020, 7:45 PM | عالمی خبریں |

پیانگ یانگ، 15/جون (آئی این ایس انڈیا) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کی بہن نے جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اس دھمکی کے بعد جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ کی عسکری ایکشن سے متعلق دھمکی کے بعد جنوبی کوریائی حکومت نے فوری طور پر سکیورٹی میٹنگ طلب کر لی۔ اس میٹنگ کے فیصلوں کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے کا بھی کہا ہے۔ اس کے ساتھ شمالی کوریا نے سرحدی مقام کیسونگ میں قائم اپنا رابطہ دفتر بھی مسمار کر دیا ہے۔

کم یو جونگ نے اپنی دھمکی میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا ملک اپنے حریف ہمسایہ ملک کے خلاف کس نوعیت اور کتنی شدت کا ملٹری ایکشن لینے کی سوچ رکھتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے اس بیان بازی کے بعد جزیرہ نما کوریا پر تناؤ اور کشیدگی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کمیو جونگ کے بھائی اور سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں امریکی حلیف ہمسایہ ملک کو دشمن قرار دیا تھا۔

کم یو جونگ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سپریم لیڈر، پارٹی اور ریاست نے جو اختیارات انہیں تفویض کیے ہیں،ان کی روشنی میں ہتھیاروں کے نگران محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے اقدام کے لیے تیار رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔