’یوکرین پر قبضہ کا کوئی ارادہ نہیں!‘ فوجی آپریشن کا اعلان کرنے کے بعد پوتن کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2022, 12:04 PM | عالمی خبریں |

کیف ؍ ماسکو؍ واشنگٹن،24؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے ڈونباس علاقے میں خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کر دیا۔ تاہم، پوتن کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

پوتن نے کہا، ’’حالات ہمیں فیصلہ کن اور فوری اقدام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ڈونباس کی عوامی جمہوریہ نے روس سے مدد طلب کی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51، پارٹ 7 کے مطابق فیڈریشن کونسل اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق وفاقی اسمبلی کی منظوری سے میں نے ڈی پی آر اور ایل پی آر کے ساتھ دوستی اور باہمی تعاون کے معاہدوں کی تعمیل میں ایک خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

دریں اثنا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی شہریوں سے خطاب میں کہا ہے کہ روس کو یوکرین سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی ہوگا۔ ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں زیلینسکی نے کہا "آپ کو بتایا جا رہا ہے کہ یوکرین روس کو دھمکی دے رہا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے اور کبھی نہیں ہوگا۔ آپ نیٹو سے سیکیورٹی کی ضمانت مانگتے ہیں۔ ہم بھی اپنی سیکورٹی کی مانگ کرتے ہیں آپ سے، روس سے اور بڈاپیسٹ میمورنڈم کے دوسرے ضامنوں سے۔‘‘

یوکرین کی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فرنٹ لائن کے قریب شیلنگ میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی انٹیلیجنس کی یوکرین کو 48 گھنٹے میں بڑے روسی حملے کی اطلاع دی تھی، صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو حملے سے متعلق انٹیلیجنس جائزوں سے آگاہ کیا تھا۔

معروف امریکی جریدے نے امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کے حوالے سے روسی حملے سے خبردار کیا لیکن یہ بھی کہا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہوئی صورت حال میں روس اپنا ارادہ بدل بھی سکتا ہے۔ امریکی انٹیلیجنس نے یہ بھی کہا تھا کہ یوکرین پر بڑے روسی حملے سے قبل سائبر اٹیک ہوں گے اور پھر روس کروز میزائل، فضائی اور زمینی حملے کرے گا۔

ادھر، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا خیال ہے کہ روس رات سے پہلے یوکرین پر بھرپور حملہ کر سکتا ہے۔ این بی سی نیوز پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں روسی فوج یوکرین پر مکمل طور پر حملہ کر سکتی ہے، بلنکن نے کہا، "ہاں، میں ایسا ہی سوچتا ہوں۔ بدقسمتی سے، روس نے یوکرین کی شمالی، مشرقی اور جنوبی سرحدوں پر اپنی فوجیں تعینات کر دی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ روس اب یوکرین کے خلاف حملہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔