سڑکوں پر غنڈہ گردی کرنے والوں کو غنڈہ فہرست میں شامل کرنے بینگلورو   پولیس کمشنر کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2023, 12:43 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 14/اگست(ایس او  نیوز/ایجنسی) بینگلورو شہر میں معمولی بات کو لے کر سڑکوں پر گاڑیوں کو زبردستی روک کر عوام کے ساتھ غنڈہ گردی کر کے عوام کو ڈرا دھمکا نے والے غنڈہ عناصر کو پولیس تھانوں کی غنڈہ فہرست میں شامل کرنے  پولیس کمشنر بی دیانند نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے۔

حال ہی میں ورتور اور وہائٹ فیلڈ علاقوں کی حدود میں راستہ نہ چھوڑنے کی بات کو لے کر کار کو زبردستی روک کر سافٹ ویر انجینئر پر غنڈہ عناصر نے جھگڑا کیا تھا، اس معا ملہ کو پولیس کمشنر نے سنجیدگی کے ساتھ لے کرسڑکوں پر گاڑیوں کو زبردستی روک کر عوام کو دھمکانے والے عناصر کے حلاف سخت قانونی کارروائی کر نے کے لئے پولیس کمشنر نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ غنڈہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، غنڈہ عناصر کے گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑو ں پر بھی کڑی نظر رکھنے اسسٹنٹ پولیس کمشنرز او ر متعلقہ پولیس تھانوں کے انسپکٹرس کو ہدایت دی ہے۔

چند دن قبل  بینگلورو شہر کی پرا پنا اگرہارا جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے غنڈہ سداپور کے مہیش کو جیل سے رہا ہونے کے چند ہی منٹوں میں قتل کر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ ڈی جے ہلی سے قریب مڑیوال کے غنڈہ کپل کا بھی قتل کر دیا گیا تھا۔ غنڈہ عناصر کے قتل کے معا ملات کے پیش نظر پولیس کمشنر نے اپنے دفتر کے آڈیٹوریم میں پولیس انسپکٹرس اوراسسٹنٹ پولیس کمشنرز کے ساتھ اجلاس طلب کیا تھا،اس موقع پر کمشنر نے غنڈہ عناصر کے پرانے معا ملات کی تفصیلات حاصل کر تے ہو ئے پرانے معا ملات میں عدالت سے جاری غیر ضمانت وارنٹ پر فوری عمل کر تے ہو ئے انہیں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ غنڈہ عناصر کے ٹھکانوں اوران کے اقتصادی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہو ئے تفصیلات حاصل کرنے کی بھی پولیس افسران کو ہدایت دی۔انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ وہ غنڈہ عناصر کے خلاف اپنی خصوصی مہم میں تیزی لائیں۔

اجلاس میں جوائنٹ پولیس کمشنر(کرائم) ڈاکٹر ایس ڈی شرنپا اور سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) کے ڈپٹی کمشنر بدری ناتھ حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...