کاروار میں سڑک حادثہ؛ اسکول ٹیچر کی موقع پرموت؛ عوام نے نعش کو سڑک پرہی رکھ کر کیا احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd December 2023, 1:24 PM | ساحلی خبریں |

کاروار22 ڈسمبر(ایس او نیوز) اسکول جانے کے دوران بائک پر لاری چڑھنے کے نتیجے میں بائک سوار اسکول ٹیچر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ سڑک حادثہ کاروار کے ہبّوواڑا میں جمعہ صبح پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت اُمیش گونگی (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ اُمیش جمعہ صبح اپنے والد کوعلاج کے لئے سیویل اسپتال میں داخل کرنے کے بعد اپنی بائک پر سوار دیول مکّی میں واقع اسکول جانے کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ ایک تیز رفتار لاری ان کی بائک سے ٹکراگئی۔ اوراسکول ٹیچراُمیش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حادثے کے فوری بعد سینکڑوں لوگ جائے وقوع پر جمع ہوگئے اورسڑک کے غیر معیاری کام کو اس حادثے کے لئے ذمہ دار ٹہراتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی اس بات پر بضد ہوگئے کہ سڑک کے تعمیراتی کام کے کنٹریکٹروں اوراس سے منسلک آفسروں کو موقع واردات پر حاضر کیا جائے۔ ناراض احتجاجیوں نے کہا کہ جب تک متعلقہ آفسران جائے وقوع پر نہیں آئیں گے وہ نعش کو سڑک پر سے اُٹھانے نہیں دیں گے۔ اس دوران کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی کاروار ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا اور پولس کے دیگر اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے اور احتجاجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں کسی طرح منواکرنعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال پہنچانے کا انتظام کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔