بھٹکل میں سڑک حادثہ؛ شدید زخمی اسکوٹر سوار نے منی پال اسپتال میں توڑدیا دم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2024, 1:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ٢٠ فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے وینکٹا پور  پل کے قریب نیشنل ہائی وے پر چلتے اسکوٹر کو ٹپر لاری نے پیچھے سے ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارجو شدید طور پر زخمی ہوا تھا اگلے دن  زخموں کی تاب نہ لاکر منی پال اسپتال میں دم توڑ دیا۔ حادثہ اتوار کو ہوا تھا، اگلے روز یعنی پیر کو زخمی شخص کی موت واقع ہوگئی ۔

 متوفی اسکوٹر سوارکی شناخت، اُترا کوپّا گولی کمبری کا ساکن پی ٹی چاچوچن(65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ٹِپّر لاری بھٹکل سے مرڈیشور کی طرف جارہی تھی، جبکہ اسکوٹر پرسوار پی ٹی چاچون بھی بھٹکل سے مرڈیشور کی طرف جارہا تھا کہ وینکٹاپور بریج کے قریب ٹِپر لاری تیز رفتار ی کے ساتھ   اسکوٹر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں اسکوٹر سوار پی ٹی چاچون کو شدید زخمی حالت میں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال کے کستوربا اسپتال  شفٹ کیا گیا تھا، مگراگلے روز یعنی پیر کو خبر ملی کہ اسپتال میں ہی اس نے دم توڑ دیا ہے۔

اس سلسلے میں متوفی کی بیوی نے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں ٹپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔