ہندوستان پر راج کرنے والے برطانیہ پراب ہند نژاد کرے گا حکومت؛ رشی سُنک برطانیہ کے ہوں گے نئے وزیراعظم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2022, 1:13 PM | عالمی خبریں |

لندن 25/اکتوبر(ایس اونیوز) جس برطانیہ نے برسوں ہندوستان پر راج کیا، اب اسی ہندوستان سے تعلق رکھنے والا شخص برطانیہ پر ’حکومت‘ کرے گا، کیونکہ برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر، سابق وزیر خزانہ اور ہند نژاد سفارت کار رشی سنک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، وہ 28 اکتوبر کو حلف لیں گے۔

لز ٹرس کے وزیر اعظم عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد ہی امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ رشی سنک ہی برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے، اور جب پینی مارڈانٹ نے کنزرویٹو پارٹی لیڈر بننے کی دوڑ سے اپنا نام آج واپس لیا تو اس بات پر مہر لگ گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ رشی سنک نے بہ آسانی وزیر اعظم عہدہ کے لیے ضروری حمایت حاصل کر لی۔ کنزرویٹو پارٹی کے 357 اراکین پارلیمنٹ میں سے نصف سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے رشی سُنک کو اپنی حمایت دی۔ پارٹی لیڈر بننے کے لیے رشی سُنک کو کم از کم 100 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت کی ضرورت تھی، جو انھوں نے آسانی کے ساتھ حاصل کر لی۔

وزیر اعظم کے طور پر رشی سنک کے نام کا رسمی اعلان ہو چکا ہے اور تازہ ترین خبروں کے مطابق وہ آئندہ 28 اکتوبر کو وزیر اعظم عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ 29 اکتوبر کو کابینہ تشکیل دی جائے گی، یعنی سُنک کابینہ کا خاکہ لوگوں کے سامنے آ جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے کنزرویٹو پارٹی لیڈر رشی سُنک برطانیہ کے پہلے ہندو اور غیر سفید فام وزیر اعظم ہوں گے۔ برطانوی وزیر اعظم عہدہ کی ریس میں سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے نام واپس لینے کے بعد رشی سنک کی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت پر قابض ہونے کے امکانات پیر کو مزید مضبوط ہو گئے تھے۔ بورس جانسن نے اتوار کی شب کو وزیر اعظم عہدہ کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔

بہرحال، برطانیہ کے وزیر اعظم کی شکل میں رِشی سُنک کے نام کا اعلان ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم لز ٹرس نے انھیں کنزرویٹو پارٹی لیڈر اور برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اور ہمارے اگلے وزیر اعظم کی شکل میں مقرر ہونے پر رشک سُنک کو مبارکباد۔ آپ کو میری پوری حمایت ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...