پیر س مظاہرہ: مظاہرین اور پولیس میں تصادم،12 زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th June 2020, 7:40 PM | عالمی خبریں |

پیرس، 14/جون (آئی این ایس انڈیا) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل ہفتے کے روز سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی پولیس نے ہفتے کے روز وسطی پیرس میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مظاہرین نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے احتجاج کے دوران گوروں کیخلاف نسل پرستی کے نعرے پرمبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقعے پر پولیس نے 12کارکنوں کو گرفتار کیا۔اڈامہ ٹراوی نامی ایک سفید فام مقتول کے حامیوں نے اس احتجاج کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا تاہم پولیس نے انہیں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اڈاما ایک سفید فام فرانسیسی شہری تھا جسے سنہ 2016میں پولیس کی تحویل میں تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ مظاہرین اڈاما اور پولیس کے تشدد سے متاثر ہونے والے دوسرے افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے تھے۔ایک بہت بڑی تصویر میں اڈاما ٹواروی کا آدھا چہرہ اور امریکا میں پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام جار فلائیڈ کا آدھا چہرہ دکھایا گیا۔ ٹوراوری ہمشیرہ آسا نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ہم سب ایک ہی چیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سب کے لیے انصاف۔ اس نے بتایا کہ اس کے بھائی کو موت سے پہلے ہتھکڑی لگا کر پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد اسے دوران حراست تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔