ترک حکومت پر حماس کی اعلی قیادت کو ترکی کی شہریت دینے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2020, 9:19 PM | عالمی خبریں |

دبئی،15/اگست(آئی این ایس انڈیا)برطانوی اخبار "ٹیلی گراف" نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سینیر رہ نماؤں کو ترکی کی شہریت دینے کا عمل شروع کیا ہے، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ فلسطینی گروپ دنیا بھر میں اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مزید آزادی حاصل کرے گا۔

برطانوی اخبار نے اپنے ہاتھ لگنے والی ترک دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ حماس کے 12 کارکنوں میں سے کم از کم ایک نے ترک شہریت اور 11 ہندسوں کا شناختی نمبر حاصل کیا ہے۔

اخبار نے ایک اہم ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسپورٹ کے علاوہ 12 میں سے 7 نے ترک شہریت حاصل کی ہے جبکہ باقی افراد آنے والے دنوں میں شہریت حاصل کریں گے۔ ان میں سے کچھ نے اپنے نام تبدیل کرکے ترک ناموں کے مطابق رکھے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حماس کے جن سرکردہ لیڈروں کو شہریت دی گئی ہے وہ "جنگجو" نہیں ہیں، لیکن وہ غزہ کے باہر حماس کے نامور کارکن ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں سرگرمی سے پیسہ جمع کر رہے ہیں اور اسرائیل کے خلاف حملوں میں مدد کرتے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ترک حکومت نے حماس کے ایجنٹوں کو شہریت دینے کے لیے جماعت کے دباؤ پر قابو پا لیا ہے۔ اس طرح انہیں زیادہ آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔

حماس کے ایک سینیر عہدیدار نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اصرار کیا کہ تحریک کے ارکان فلسطینی علاقوں سے باہر کام نہیں کرتے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

پچھلی تحقیقات میں اسی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ ترکی دہشت گردی کے الزام میں ملوث بہت سی شخصیات کی میزبانی کرتا ہے۔ ان میں اخوان المسلمون، انتہا پسند رہ نماؤں کے ساتھ ساتھ پچھلے سالوں کے دوران غیر ملکی جنگجوؤں کو شام میں داخل ہونے کی اجازت دیتا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔