مینگلور 12 / دسمبر(ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے پتور تعلقہ اسپتال کے آئی سی یو میں موجود ای سی جی کی سہولت والے کمرے کے دروازے پر "برقعہ نکال کر اندر داخل ہوں" والا جو نوٹس چسپاں تھا اس پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد نوٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تقریباً ایک سال سے یہ نوٹس ای سی جی روم کے دروازے پر چسپاں تھا مگر حال ہی میں کسی نے اس کا فوٹو کھینچ کر سوشیل میڈیا پر وائرل کر دیا جس کے بعد اس نوٹس کی مخالفت اور موافقت میں گرما گرم بحث نے زور پکڑ لیا۔ اس تنازع پر بحث کا اثر یہ ہوا کہ اسپتال کے ذمہ داران نے فوری اقدام کرتے ہوئے اس متنازع نوٹس کو دروازے پر سے ہٹا دیا ۔