سوڈان کو پابندیوں کی فہرست سے نکالنے میں وقت لگے گا: امریکا

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2019, 5:20 PM | عالمی خبریں |

دبئی،4/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکا نے باور کرایا ہے کہ سوڈان کو 'دہشت گردی' کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے میں ابھی وقت لگے گا۔ دوسری طرف سوڈان کی نئی عبوری حکومت نے توقع ظاہر کی ہے امریکا خرطوم کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے جلد نکال دے گا۔

سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی'سونا' کے مطابق وزیر خارجہ اسماء عبد اللہ نے امریکا کے قائم مقام سفیربرائن شوکان سے ملاقات کی اور امید کی ہے کہ امریکی حکومت جلد ہی سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دے گی۔

امریکی سفیر برائن شوکان نے کہا کہ سوڈان کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس میں وقت لگے گا۔

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈان میں نئی حکومت دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور انہیں وسیع تر افق کی طرف لے جانے کی پوری کوشش کرے گی۔

سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے حمدوک نے کہا تھا کہ سوڈان کے عوام دہشت گردی کے حامی یا سرپرست نہیں تھے بلکہ سابق حکومت اس کی ذمہ دار تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوڈانی انقلاب سوڈانی عوام کو جبرسے آزاد کرنے اورعزت وقار کی بحالی کے لیے آیا ہے۔ انہوں نے سوڈانی انقلاب کو ممکن بنانے میں تعاون کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ سوڈان بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور بین الاقوامی معاہدوں میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔