کورونا وائرس: بھوٹان میں ریکوری ریٹ 90 فیصد سے زائد

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2020, 11:23 AM | عالمی خبریں |

تھمپو،13؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھوٹان میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا سے متاثر مجموعی 82 کیسز میں سے 76 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ملک میں کورونا ریکوری شرح 90 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔ بھوٹان میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کی اس رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت ایکٹو مریضوں کی تعداد محض چھ رہ گئی ہے۔ ملک میں ابھی تک کورونا انفیکشن سے ایک بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوئی بھی کورونا پازیٹو کیس نہیں پائے گیا۔

وزارت نے بتایا کہ جمعہ کے روز وسطی ایشیا سے واپس آنے والی دو مہاجر خواتین کی کورونا جانچ کرنے پر ان کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی۔ حکومت نے یکم جولائی سے ملک بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکول، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو کھول دیا ہے، جبکہ باقی طلباء کی آن لائن کلاسز چل رہی ہے۔ وزارت نے خاص طور پر ملک کے جنوبی حصے میں رہنے والے لوگوں سے محفوط رہنے کے لئے خصوصی احتیاط برتنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔