30اور 31 ؍ جولائی کو سی ای ٹی امتحان منعقد ہوگا یا نہیں؟ تواریخ پر دوبارہ غور کرنے حکومت کو ہائی کورٹ کی ہدایت
بنگلورو ،29؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاست حکومت کو ہدایت دی کہ 30 اور 31 ؍ جولائی کو کے سی ای ٹی ( کرناٹک کامن انیٹرنس ٹسٹ ) منعقد کرنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔ امتحانات منعقد کرنے 13؍ مئی کو جاری حکومت کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس ایچ پی سندیش پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے حکومت سے کہا کہ ریاست میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت سی ای ٹی امتحان منعقد کرنے سے متعلق دوبارہ غور کرے اور کل چہارشنبہ کے دن دوپہر 2:30 بجے تک عدالت کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کرے۔ عدالت نے اس کو بھی سنجیدہ سے لیا کہ صرف بنگلورو میں ہی 5 ہزار سے زیادہ کنٹین منٹ زونس ہیں۔ ان حالات میں کنٹن منٹ زونوں سے نکل کر سی ای ٹی امتحان میں حصہ لینا طلبہ کے لئے ممکن ہے؟ اگر اسٹانڈ رڈ آپریٹنگ پروسیجر گنجائش ہے تو حکومت سی ای ٹی امتحان منعقد کرنے دوبارہ غور کرے۔ سی ای ٹی امتحان کے انعقاد میں درمیان میں صرف ایک دن ہے۔ ان حالات میں حکومت اور عدالت کے درمیان آنکھ مچولی سے اس امتحان میں حصہ لینے والے طلباءتشویش کا شکار ہیں کہ اعلان کردہ تواریخ میں سی ای ٹی امتحان منعقد ہوگا یا نہیں؟