ہوناور میں ایک کالج طالبہ کی عصمت دری کی کوشش؛ عوام نے نوجوان کو پکڑ کر کیا پولس کے حوالے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th January 2018, 9:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/ جنوری (ایس او نیوز)  یہاں سے قریب 38 کلو میٹر دور ہوناور میں پولس نے ایک  کالج طالبہ کی  عصمت دری کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک 26 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت  ہوناور کے النکّی کے رہنے والے  گرو راما گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ہوناور کے عوام نے بتایا کہ کالج کی ایک 16 سالہ طالبہ  کلاسس ختم کرکے دوپہر قریب 3:30 بجے اپنے گھر لوٹ رہی تھی کہ بند ر روڈ پر گرو راما گوڈا  نامی ایک نوجوان نے اس کے بدن پر ہاتھ ڈال کر اُس کے ساتھ  غلط حرکتیں کرنے کی کوشش کی، جس پر لڑکی نے مدد کے لئے چلانا شروع کردیا۔ لڑکی کی آواز پر لوگ جمع ہوگئے اور لوگوں نے گرو راما گوڈا کو رنگے ہاتھ پکڑ کر اُس کی اچھی خبر لیتے ہوئے ہوناور پولس کے حوالے کردیا۔

پولس نے گرو راما گوڈا کو گرفتار کرلیا ہے اور نابالغ لڑکی کی طرف سے دی گئی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے  اُس پر پوکسو ( پروٹیکشن آف چلڈرن فروم سیکسول آفینس  ایکٹ) کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔