سری لنکا: رانیل وکرما سنگھے ملک کے نئے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2022, 1:51 PM | عالمی خبریں |

کولمبو، 20؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری  لنکن پارلیمان نے 6 باروزیراعظم رہنےوالےرانیل وکرما سنگھے کوصدرمنتخب کر لیا ہے۔

سری لنکن پارلیمان میں صدرکےانتخاب کاعمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

6 باروزیراعظم رہنےوالےرانیل وکرما سنگھے کو صدرمنتخب کر لیا گیا ہے ۔

 نئےسری لنکن صدرکا انتخاب خفیہ رائے دہی کےتحت ہوا ہے۔

صدارتی انتخاب میں قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل  تھے۔وزیراعظم وکرما سنگھے بطور عبوری صدر  بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

نیا صدر 2024 میں نئے انتخابات سے قبل بقیہ دو سال پورا کرے گا۔ 

واضح رہے کہ  سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر پر تشدد احتجاج کے بعد  سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی  ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔