بنگلور میں فلم ساز اور اداکاروں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے جاری
بنگلور،4جنوری (یواین آئی) ملک میں آئی ٹی ہب کے طورپرمشہور بنگلور میں انکم ٹیکس محکمے کے افسروں نے ایک سینئر اداکار اور فلم ساز سمیت کنڑ فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی مشہور ہستیوں کے گھروں اور دیگر ٹھکانوں پر مسلسل دوسرے دن جمعہ کوبھی چھاپوں کی کارروائی جاری رکھی۔انکم ٹیکس محکمے کے ذرائع کے مطابق کئی اداکاروں کے علاوہ راک لین وینکٹیش ،سی آر منوہر اور جینا سمیت کئی بڑے فلم سازوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ جائیدادوں کے دستاویز اور بینک کھاتوں کو ضبط کرنے کے علاوہ افسروں نے فلم سازوں سے پوچھ تاچھ بھی کی۔ذرائع نے بتایاہے کہ جن افسروں نے مشہور فلمی ہستیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی تھی،انہوں نے مبینہ طورپر خفیہ دستاویز کو ضبط کرلیا ہے۔ اداکاروں اور ان کے گھروالوں سے ان کو ضبط کرنے کے سلسلے میں تفصیل طلب کی ہے ۔آئی ٹی افسروں نے ٹی وی سیریل’بگ باس‘کے کنڑ ورژن کے سدیپ کے گھر پر بھی چھاپے مارنے کی کارروائی کی ۔کل سے شروع ہوئی یہ کارروائی آج بھی جاری رہی۔ دستاویز ات کی تلاش اور پوچھ تاچھ کی جاری ہے ۔