پتور میں سائیکل مرمت میں ہو رہی تاخیر سے پریشان بچے نے لی اپنی جان
پتور ، 21 / اپریل (ایس او نیوز) سائیکل کی مرمت میں ہو رہی تاخیر جیسی بات پر ذہنی طور پر پریشان ہونے والے ایک لڑکے نے پھانسی کے پھندے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔
شیواگری دوگلاڈی منے کے علاقے میں پیش آئے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے لڑکے کا نام نندن (13 سال) بتایا جاتا ہے جس نے اپنے گھر کی کھڑکی سے پھندا لگا کر خود کشی کے ذریعے اپنی جان دے دی ۔ نندن کے والد روہت گوڈا کے انتقال کے بعد سے وہ اپنے انکل کے گھر پر مقیم تھا ۔
اس المناک واقعے کے ایک پہلے دن نندن اپنے چار دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا ۔ اس وقت اس نے اپنے انکل کے گھر والوں سے اپنی سائیکل کی مرمت کروانے کی درخواست کی تھی اور گھر والوں نے سائیکل ٹھیک کروانے کی بات مان لی تھی ۔ لیکن دوسرے دن بھی کسی وجہ سے سائیکل کی مرمت نہ ہونے پر نندن ذہنی طور پر پریشان ہوا اور اسی کشمکش میں اس نے خود کشی کر لی ۔
پتور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا گیا ۔