صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف بنگلورو میں احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2023, 5:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جرنلزم دہشت گردی نہیں ہے اور نہ ہی جرنلسٹس دہشت گرد ہیں، تو پھر مودی و امت شاہ ان سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ اس طرح کے نعروں کے ساتھ شہر بنگلورو کے فریڈم پارک میں کئی صحافی، اہم شخصیات و سماجی کارکنان نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں شرکاء نے کہا کہ مودی و امت شاہ 2024 کے انتخابات کی ہار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی لئے جرنلسٹس پر حملاور ہیں تاکہ ان میں خوف پھیلایا جائے

صحافیوں کی رہائش گاہوں پر دہلی پولیس کے چھاپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بنگلور وپریس کلب نے بدھ کو اس معاملے میں غیر جانبدارانہ اور تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پریس کی آزادی بہت ضروری ہے. بنگلورو پریس کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ 'جمہوریت کے چوتھے ستون کے طور پر، پریس کی آزادی بہت ضروری ہے'، لیکن شہر میں منعقد کئے گئے اس احتجاج میں پریس کلب کے کسی بھی آفس بئیرر نے شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس میں نیوز کلک کے بانی پربیر پورکیاستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی گرفتاری کے خلاف عرضی پر سماعت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...