بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2024, 4:37 PM | ملکی خبریں |

وائناڈ/ونڈور،25/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور بدعنوانی کے خلاف متحد ہے۔ اس بار دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ طبقات، نوجوانوں، خواتین، غریبوں، مزدوروں اور عام لوگوں کی حکومت بنے گی۔ بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔‘‘

وائناڈ سے کانگریس امیدوار اور اپنے بھائی راہل گاندھی کی حمایت میں بدھ کے روز انتخابی مہم چلاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پہلی بار انتخاب کے وقت دو موجودہ وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مودی نے الیکٹورل بانڈ منصوبہ شروع کیا جس میں موجود بدعنوانی اب ظاہر ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس منصوبہ کو غیر قانونی بتایا اور عطیہ دہندگان کے نام ظاہر کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ جب سبھی نام ظاہر ہو گئے تو پتہ چلا کہ بی جے پی کو عطیہ کرنے والی سبھی کمپنیوں کو حکومت نے فائدہ پہنچایا تھا۔ ملک میں حالت ایسی ہے کہ جمہوریت اور سبھی ادارے کمزور ہو گئے ہیں۔ آج بے روزگاری و مہنگائی سمیت دیگر عوامی مسائل پر کوئی گفتگو نہیں ہو رہی۔ عوام کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی یہ ہو رہی ہے کہ ان کے حقیقی ایشوز سے لگاتار توجہ بھٹکائی جا رہی ہے۔

خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ظالمانہ واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’منی پور میں تشدد ہوا، خواتین کو پورے ملک کے سامنے برہنہ گھمایا گیا۔ ہاتھرس اور اناؤ میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور انھیں نذرِ آتش کر دیا گیا۔ ملک کی اولمپک میڈل یافتگان خاتون کھلاڑیوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی تھی، اور وہ سڑکوں پر انصاف کے لیے بھیک مانگ رہی تھیں۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے منھ موڑ لیا، چھیڑ چھاڑ کرنے والوں اور زانیوں کو بچایا گیا۔‘‘

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صرف میرے بھائی (راہل گاندھی) اور کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے ہیں۔ وہ کبھی بھی بی جے پی کی تنقید نہیں کرتے۔ کیرالہ کی حکومت بی جے پی کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا نام کئی گھوٹالوں میں آیا، لیکن مودی حکومت نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ ہر دوسرے اپوزیشن لیڈران پر حملہ کیا جاتا ہے، پریشان کیا جاتا ہے اور جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، لیکن کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ کیرالہ بی جے پی صدر انتخاب کے دوران کروڑوں روپے کے ساتھ پکڑ گئے، ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

راہل گاندھی کے ذریعہ عوامی مسائل لگاتار اٹھائے جانے اور ان کی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’راہل گاندھی ہمیشہ عوام کے لیے لڑے ہیں۔ بی جے پی کے لوگ انھیں طرح طرح کے ناموں سے بلاتے ہیں، ہر دن انھیں گالیاں دیتے ہیں اور ان کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والی ویڈیو مشتہر کرتے ہیں، لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’راہلگ اندھی کی سیاست حقائق پر مبنی ہے، وہ سچ کی سیاست کرتے ہیں۔ راہل گاندھی کی کوششوں سے کئی منصوبے وائناڈ کے لیے شروع کیےگ ئے ہیں۔ راہل گاندھی نے عوام کے لیے جنگ لڑی اور حکومت کو عوام کے ذریعہ معاش کی حفاظت کرنے کے لیے مجبور کیا۔ راہل گاندھی پوری لگن کے ساتھ وائناڈ کی عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے، جیسا کہ انھوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں کیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔