بی جے پی حکومت نے لداخ کے ساتھ دھوکہ کیا، عوام کا اعتماد ٹوٹ رہا: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 2:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دیے جانے سے متعلق لگاتار ہو رہے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنی ’ضد‘ چھوڑ کر اس مرکز کے زیر انتظام خطہ کی عوام کی آواز سننی چاہیے۔ انھوں نے لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’بی جے پی نے لداخ کی عوام سے مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ ایک طرف بڑھتا چینی قبضہ ہے، اور دوسری طرف بی جے پی حکومت کی خاموشی، وعدہ خلافی اور دھوکہ ہے۔ لداخ کی عوام کا اعتماد ٹوٹ رہا ہے۔‘‘

پرینکا گاندھی نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بار بار مظاہروں کے درمیان لداخ کے ماہر تعلیم و ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک درجنوں لوگوں کے ساتھ منفی 15 ڈگری درجہ حرارت میں آٹھ دن سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ آج لداخ کی عوام مکمل ریاست کا درجہ اور چھٹی شیڈول کے تحت سیکورٹی کا مطالبہ کر رہی ہے جسے پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔‘‘ کانگریس جنرل سکریٹری نے واضح لفظوں میں کہا کہ حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر لداخ کی عوام کی آواز سننی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔