آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا دورہ کرناٹک؛ کئی اضلاع میں پروگرامات، مختلف مدارس کا دورہ، برادران اسلام سے شرکت کی اپیل!

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2023, 1:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 14/ اکتوبر (پریس ریلیز/ایس او نیوز) مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے ممتاز عالم دین، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم بروز اتوار 15/ اکتوبر 2023 سے بروز جمعرات 19/ اکتوبر 2023ء تک کرناٹک کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ کئی اضلاع میں منعقد ہونے والے کانفرنسوں اور جلسوں میں شرکت فرمائیں گے اور مختلف دینی اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔

نظام العمل کے مطابق 15 /اکتوبر کو چوکی پیٹ، داونگرے میں بعد نماز مغرب جمعیۃ علماء داونگرے کے زیر اہتمام منعقد جلسہ سیرت النبی و اصلاح معاشرہ سے خطاب فرمائیں گے اور اسی دن دوپہر 2:30 بجے انجمن کالج ہال، بھگت سنگھ نگر، داونگرے میں مستورات اور طالبات سے خطاب فرمائیں گے۔ 16/ اکتوبر کی صبح 11:30 بجے سے مجلس تحفظ ختم نبوت چکمگلور کے زیر اہتمام منعقد مسجد اعظم، چکمگلور میں منعقد جلسہ تفہیم شریعت، دوپہر 2:30 بجے کونپور کلا مندر، چکمگلور میں اسکول و کالج کے طلباء و اساتذہ سے اور بعد نماز مغرب مسجد جامعہ، چکمگلور میں منعقد اجلاس عام سے خطاب فرمائیں گے۔

17/ اکتوبر کی صبح سری رنگاپٹن اور میسور کا دورہ کریں گے، اور رات بعد نماز مغرب جامع مسجد، نوائط واڑی، ہاسن میں منعقد اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔ 18/ اکتوبر سے شہر گلستان بنگلور کے بڑے مدارس کا دورہ کریں گے۔بعد نماز فجر جامع العلوم بنی کپے بنگلور، صبح 9:30 بجے جامعہ تعلیم القرآن راگے ہلی بنگلور، بعد نماز ظہر دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور، بعد نماز عصر مدرسہ اصلاح البنات بنگلور کا دورہ فرمائیں گے۔ اور اسی دن بعد نماز مغرب مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام مسجد حاجی اسماعیل سیٹھ فریزر ٹاؤن بنگلور میں منعقد عظیم الشان تحفظ شریعت کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔ پھر 19/اکتوبر بروز جمعرات کو بعد نماز فجر دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور اور بعد نماز ظہر جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم بنگلور کا دورہ فرمائیں گے۔

مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے ریاست کرناٹک کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کے مختلف مجالس میں شرکت فرماکر انکے قیمتی مواعظ حسنہ سے استفادہ حاصل کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...