صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا: وائٹ ہاؤس

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th March 2020, 6:46 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن /10مارچ (آئی این ایس انڈیا)وائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشمین نے ایک بیان میں بتایا کہ صدر کا کوویڈ-19 مرض کے حوالے سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔ اس لیے کہ وہ زیادہ عرصہ کسی ایسے مریض کے قریب نہیں رہے جس کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔

اسی طرح صدر پر اس وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ صدر اس وقت بہترین طور پر صحت مند ہیں اور وہ اپنے طبیب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔اس سے قبل پیر کے روز امریکی چینل CNBC نے بتایا تھا کہ کانگرس کے ریپبلکن ارکان صدر ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں رہے۔ بعد ازاں ان دونوں ارکان نے طبی نگہداشت میں جانے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ان دونوں ارکان کی ایک شخص کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔ یہ شخص مصدقہ طور پر کرونا وائرس میں مبتلا تھا۔

امریکی چینل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے ریاست جورجیا سے تعلق رکھنے والے رکن کانگرنس ڈاگ کولنز سے مصافحہ کیا تھا۔ اسی طرح انہوں نے پیر کے روز صدارتی طیارے میں رکن کانگرس میٹ گیٹس کے ساتھ فلوریڈا سے سفر کیا تھا۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بعض بنیادی نوعیت کے اقدامات کا انکشاف کریں گے۔ ان اقدامات کا مقصد معیشت پر کرونا وائرس کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ منگل کے روز وہ جن اقدامات کا اعلان کریں گے ان میں تنخواہوں پر ٹیکس میں ممکنہ کمی شامل ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ اس معاملے کو کانگریس کے ذمے داران کے ساتھ زیر بحث لائیں گے۔دوسری جانب مذکورہ پریس کانفرنس میں شریک امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ امریکا کی معیشت دنیا بھر میں مضبوط ترین ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے کیے جانے والے اقتصادی اور تجارتی اقدامات کی طرف توجہ دلائی۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ان اقدامات نے امریکی معیشت کو بہت اچھے مقام پر لا کھڑا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔