بینگلورو  کے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات کیلئے تیاریاں مکمل؛ 8ہزار افراد کیلئے سیٹوں کا انتظام، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2023, 1:08 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 14/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)   ملک بھر میں 15 اگست 2023 بروز منگل  کو  77ویں یوم آزادی کا جشن منایا جائے گا۔ تقریبات  کے لئے صدر مقام بینگلورو  کے فیلڈ مارشل مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی  ہیں۔

یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جا ئز ہ لینے کے بعد بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کمشنرتشار گری ناتھ،بنگلور شہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے وی دیاننداور پولیس کمشنربی دیانند نے مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران  بتایا کہ 77ویں یوم آزادی تقریبات کیلئے اس مربتہ8ہزار افراد پریڈ کا نظارہ کریں گے،جس کے لئے میدان میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ کو مکمل طور پر خوبصورت بنا یا گیا ہے،گزشتہ ایک ہفتہ سے میدان میں فلیگ مارچ اور ثقافتی پروگرامس کا ریہرسل جاری ہے۔کے ایس آر پی، اسکاؤڈ اینڈ گائیڈ،این سی سی،سیوا دل اور مختلف اسکولوں کے جملہ1,350افراد کی38ٹیمیں فلیگ مارچ میں حصہ لے رہی ہیں۔

بتا یا گیا ہے  کہ مختلف اسکولوں کے طلبہ کی ٹیمیں اور سرکاری اسکولوں کے 1,600 طلبا پریڈ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے اور بنگلور شہری ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔  صبح8.55بجے ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے اورصبح9بجے قومی پر چم لہرا نے کے بعد پریڈ کی سلامی لیں گے اور ریاستی عوام کو اپنا پیغام دیں گے۔

پریڈ میں کے ایس آر پی،سی آر پی ایف،بی ایس ایف،کے ایس آئی ایس ایف،ٹرافک پو لیس،وومنس پولیس سمیت36 دستوں کے 1,650افراد حصہ لیں گے۔ پریڈ میدان میں تحفظ اور بندوبست کے لئے100خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور2بیا گیج ا سکینرس بھی رکھے گئے ہیں۔تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ یو م آزادی تقریبات کے نظارہ کیلئے میدان پہنچنے والی اہم شخصیات کیلئے اس مرتبہ 8ہزار کر سیوں کا  انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اہم شخصیات کیلئے 1,200، مجاہدین آزادی،فوجی افسران کے لئے75اور مختلف محکمہ جات کے افسران اور سابق فوجی افسران کیلئے2,500 کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔جبکہ عوام کا داخلہ نہیں رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ تقریب کا راست نشر دور درشن کے ذریعہ کیا جا ئے گا۔ اس کے علاوہ ویب کیاسٹ کے ذریعہ بھی پروگرام دیکھنے کی سہو لت فراہم کی جا ئے گی۔ تقریب کے موقع پر ناڈا اور کسان گیت پیش کیا جا ئے گا۔

پو لیس کمشنربی دیا نندنے بتا یا کہ یو م آزادی تقریب کے موقع پر کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو، اس کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔  پریڈ کے موقع پر میدان کے اندر اور اس کے اطراف و اکناف پو لیس کا سخت بندو بست کیا گیا ہے۔پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ پولیس بندوبست کے لئے 2اڈیشنل پو لیس کمشنرس،9 ڈپٹی کمشنر آف پولیس(ڈی سی پی)،15 اسسٹنٹ کمشنرس آف پو لیس(اے سی پی)،43پو لیس انسپکٹرس،110پو لیس سب انسپکٹرس،14خاتون پو لیس سب انسپکٹرس،72اسسٹنٹ پو لیس سب انسپکٹرس(اے ایس آئی)، 600کانسٹیبل،77وومنس کانسٹیبل56 پولیس اہلکار کیمروں کے ساتھ اور160سادہ لباس پو لیس اہلکار سمیت جملہ1,902پو لیس اہلکاروں کو بندوبست کے لئے تعینات کیا جا ئے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ میدان کے اندر اور باہر جملہ100سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،ا س کے علاوہ100بیاگیج اسکیانرس بھی لگائے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ کے ایس آر پی کے10اورسی اے آر کی9ٹکڑیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،سیول پو لیس افسران،ہو م گارڈس ڈٹراف وارڈنس کو بھی بندوبست کے لئے استعمال کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ ہنگا می حالت سے پٹنے کے لئے فائر سرویس کی گا ڑیاں اور ایمبو لینس گاڑیوں کو تیار رکھا جا ئے گا۔اس کے علاوہ گروڈا پو لیس فورس کے جوان کو بھی تعینات کیا جا ئے گا۔

پو لیس کمشنر نے بتایا کہ مجا ہدین آزادی،اہم شخصیات،فوجی جوان،بی ایس ایف،اعلیٰ افسران اور میڈیا کے افراد جنہیں پاس جاری کئے گئے ہیں، انہیں جس گیٹ سے داخلہ کی اجازت دی گئی ہے اسی گیٹ کے ذریعہ میدان کے اندر داخل ہوں۔انہوں نے بتا یا کہ پریڈ گراؤنڈ آنے والے افراد غیر ضروری لگیج اور دیگر چیزیں نہیں لا سکتے،اجنبی افراد کا پتہ لگنے پر فوری پو لیس افسران کو اطلاع دینے کی گزارش کی۔پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ میدان پہنچنے والے افراد سگریٹ،ماچس باکس،ویڈیو اور اسٹیل کیمرے،پانی کی بوتل،پٹا خے، دھماکہ آموز اشیاء نہیں لا سکتے۔ ٹرافک پر قابو پانے کیلئے3ڈپٹی کمشنرز،6اسسٹنٹ پولیس کمشنرز،22 انسپکٹرس،31سب انسپکٹرس، 124 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس،107ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل تعینات کئے جائیں گے۔

اخباری   کانفرنس میں جوائنٹ پو لیس کمشنر (ٹرافک)انو چیت،اڈیشنل پو لیس کمشنر (ویسٹ)ستیش کمار سمیت دیگر اعلیٰ افسران حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...