فلوریڈا حملے کے بعد امریکہ میں سعودی کیڈٹس کی تربیت معطل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th December 2019, 5:10 AM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن/ 11 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ ہفتے بحریہ کے اڈے پر سعودی فضائیہ کے اہلکار کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر 300 سے زیادہ سعودی کیڈٹس کی شہری ہوابازی کی تربیت معطل کر دی گئی ہے۔امریکی حکام کا منگل کو خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ فلوریڈا واقعے کے بعد سعودی کیڈٹس کی تربیت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ سعودی فضائیہ کے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد سعید الشمرانی نے حملہ اپنے طور پر کیا۔ پچھلے جمعے کو انھوں نے فلوریڈا میں واقع پنساکولا کے اڈے پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اس واقعے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ امریکی فوجی تعلقات کے بارے میں نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یمن میں سعودی لڑائی اور گزشتہ سال واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خشوگی کی ہلاکت کے معاملے پر کانگریس نے پہلے ہی سخت نگرانی کے اقدام کے لیے کہا ہے۔اس کے باوجود امریکی فوجی حکام نے فلوریڈا بیس پر حملے کو مقامی معاملہ قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے امریکہ سعودی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بحریہ کی خاتون ترجمان لیفٹننٹ ایندریانہ گنالدی نے کہا کہ پیر کو حفاظتی تدبیر کے طور پر شہری ہوا بازی کی تربیت حاصل کرنے والے سعودی کیڈٹس کے لیے تربیتی پروگرام روک دیا گیا ہے۔بحریہ کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ تربیت روکنے کا یہ عمل ضروری تھا تاکہ سعودی کیڈٹس کے لیے از سرِ نو تربیت کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر امریکی فوجی اسکوارڈن میں ایسا واقعہ ہوتا تو بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جاتے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔